|

وقتِ اشاعت :   November 19 – 2015

گوادر :  صو بائی حکومت نے گوادر میں گر لز کالج کے قیام کی منظوری دیدی۔ کالج کی عمارت 104ملین کی لا گت سے تعمیر کیا جا ئے گا۔ گرلز کالج کے قیام سے تعلیم نسواں کو فرو غ ملے گا۔ کالج کے قیام کی منظوری پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کے شکر گزار ہیں ۔ چےئر مین عا بد رحیم سہرابی ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے اعلان کے بعد گوادر میں گرلز انٹر کالج کے قیام کی منظوری دی گئی ہے اس ضمن میں ٹینڈ ر کا اجراء بھی کیا جا چکا ہے جس کے تحت کا لج کی عمارت کی تعمیر میں 104ملین روپے صرف ہونگے کالج کی عمارت کی تعمیر کا منصوبہ رواں سال شروع کیا جارہا ہے ۔ درایں اثناء بلدیہ گوادر کے چےئر مین عابد رحیم سہرابی نے گوادر میں گرلز انٹر کالج کے قیام کی منظوری پر وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا شکر یہ ادا کر تے ہوئے کہا ہے کہ گوادر میں گرلز کالج کا قیام یہاں کے عوام کا دیر ینہ مطالبہ تھا جس کے قیام کے بعد تعلیم نسواں کو فروغ حاصل ہو گا صو بائی حکومت کا یہ اقدام ہر حوالے سے تاریخی ہے ۔