|

وقتِ اشاعت :   November 20 – 2015

کوئٹہ:  بلوچستان کے ضلع آوارا ن میں ریموٹ کنٹرول بم حملے میں سیکورٹی فورسز کا ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح تقریباً نو بجے سیکورٹی فورسز کا ایک قافلہ آواران کی تحصیل مشکے میں گجر کیمپ سے ایف سی قلعہ جارہا تھا ۔ راستے میں کنری نال کے قریب تھاک میں بیٹھے نامعلوم حملہ آوروں نے قافلے کو سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا اور اس کے بعد چھوٹے ہتھیاروں سے شدید فائرنگ بھی کی ۔حملے کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کا حوالدار شفیق جاں بحق ہوگیا ۔ فورسز کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہوگئے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔ جبکہ مقتول اہلکار کی لاش آبائی علاقے روانہ کردی گئی۔