|

وقتِ اشاعت :   November 20 – 2015

کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں واقع حب ڈیم کے قریب سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق حب ڈیم کے قریب بند مراد سے دو افراد کی لاشیں ملیں دونوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے تاہم ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ لاشیں تحویل میں لیکر قریبی اسپتال پہنچادی گئیں۔ ڈی ایس پی حب پولیس جان محمد کھوسہ کا کہنا ہے کہ لاشیں جس علاقے سے ملی ہیں وہ کراچی کی انتظامی حدود بنتی ہے ۔ اس لئے ضابطے کی کارروائی کراچی پولیس کررہی ہے۔