|

وقتِ اشاعت :   November 20 – 2015

نوشکی : بی این پی نوشکی کا ریلی ،سینکڑوں افراد کی شرکت ، مختلف کلیوں کا دورہ، عوام کا شاندار استقبال تفصیلات کے مطابق بی این پی کا 22 نومبر کو ہونے والے جلسہ عام کے بارے آگاہی ریلی پارٹی سیکرٹریٹ سے روانہ ہوئی، جو شہر کے مین شاہراہ سے ہوتا ہوا ، کلی قادر آباد، کلی مینگل، کلی بادینی ،کلی شریف خان، کلی صاحبزادہ ، کلی جمالدینی، کلی بٹواور کلی احمدوال تک پہنچی جہاں پر لوگوں نے بی این پی کے آگاہی ریلی کا والحانہ استقبال کیا ، اس موقع پر مختلف کلیوں میں لوگوں کو آگاہی بھی دی گئی ، کہ بی این پی نوشکی کے زیراہتمام 22 نومبر بمقام کلی مینگل فٹ با ل اسٹیڈیم میں مرکزی جلسہ عام ہوگا، جس میں قائد تحریک سردار اختر جان مینگل سمیت مرکزی قائدین بھی خطاب کرینگے، آگاہی ریلی میں بی این پی اور بی ایس او کے سینکڑوں کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، اس موقع پر بی این پی کے رہنماؤں نذیر بلوچ، بابومیر محمد رحیم مینگل، حاجی میر بہادر خان مینگل، حاجی میر وزیر خان مینگل، میر خورشید جمالدینی، حمید بلوچ ، صاحب خان مینگل، سمیت دیگر آگاہی ریلی میں شریک تھے، آگاہی ریلی احمدوال سے ہوتا ہوا میر گل خان نصیر چوک پر اختتام پذیر ہوا، واضع رہے عوامی رابطہ مہم کے حوالے مختلف کلیوں میں بی این پی کے عوامی اجتماعات جاری ہے، جس میں علاقے کے اہم شخصیات شامل ہورہے ہیں، بی این پی کا مرکزی جلسہ عام 22 نومبر کو نوشکی میں منعقد ہوگا، جس میں سابق صوبائی وزیر بابو میر محمد رحیم مینگل اپنے ہزاروں حامیوں کے ہمراہ سردار اختر جان مینگل کے قیادت میں بی این پی میں شامل ہونگے، مرکزی جلسہ عام کو کامیاب بنانے کے لئے عوامی رابطہ مہم میں تیزی لایا گیاہے، شہرکو وال چاکنگ، پارٹی جھنڈیوں سے سجادیا گیاہے۔