|

وقتِ اشاعت :   November 27 – 2015

کوئٹہ : بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے سندھی قوم پرست رہنما کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اور سندھ میں مختلف طریقوں سے رہنماؤں کو راستے سے ہٹایا جا رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے امریکہ واشنگٹن میں مقیم سندھی قوم پرست رہنما ڈاکٹر منور لغاری کے بھائی ڈاکٹر انور لغاری کا قتل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ایسے واقعات بلوچ اورسندھیوں کیلئے نئی نہیں ہیں۔ کئی بلوچ قوم پرست رہنماؤں کے بعد سندھی قوم پربھی مختلف طریقوں سے ظلم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں۔ بشیر قریشی کی پرا سرار ہلاکت کے بعد جس طرح پوسٹ مارٹم رپورٹ کو تبدیل یا چھپایا گیا، مقصود قریشی کو ان کی کار میں قتل کرکے گاڑی سمیت جلا کر سندھیوں کو بھی ریاست کی جانب سے پیغام دیا گیا کہ پنجاب کی مفادات کے خلاف اور سندھ کی آزادی کی بات کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔پاکستان بلوچستان اور سندھ کی ہزاروں سالہ تاریخ کو مسخ کر ہمیشہ کیلئے ختم کرنا چاہتی ہے۔ اپنے وطن و ثقافت کے تحفظ کیلئے ہمیں بہت سی قربانیاں دینی پڑیں گی۔اس کیلئے بلوچ اور سندھیوں کو مزید منظم ہوکرمنظم تنظیموں کے تحت جد و جہد کو آگے بڑھانا ہوگا۔