گوادر: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات کہاں ہیں‘ وزیر خزانہ کہاں ہے‘ فتح محمد محمد حسنی وہ مصروفیات کی بناء پر اجلاس میں شریک نہیں ہوئے بائی پاس کر دیا‘ سردار فتح محمد محمد حسنی کا اظہار برہمی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چائنا پاکستان اکنامک کوری ڈور کی پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس یہاں مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا‘ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کی‘ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے سفران جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ سینیٹر حاصل خان بزنجو سینیٹر سردار فتح محمد محمد حسنی ایم این ایز عمران ظفر لغاری رانا محمد افضل خان غوث بخش خان مہر وفاقی سیکرٹریز اور فوجی اعلیٰ حکام نے شرکت کی‘ اجلاس میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب سی پی ای سی کی پارلیمانی کے اہم رکن پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار فتح محمد محمد حسنی نے چیئرمین پارلیمانی کمیٹی سے بریفنگ کے دوران استفسار کیا کہ وفاقی وزراء احسن اقبال اور اسحق ڈار کہاں ہیں تو چیئرمین نے کہاکہ وہ مصروفیات کی وجہ سے اس اہم اجلاس میں شریک نہیں ہو سکے جس پر سردار فتح محمد محمد حسنی نے کہاکہ ان وزراء صاحبان کی نظر میں گوادر کی کوئی اہمیت نہیں۔ انہوں نے اس فورم کو بائی پاس کیا اور اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ انہوں نے اس اجلاس میں شرکت کرنا ضروری ہی محسوس نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ اکنامک کوری ڈور کے روٹ پر جس پر بریفنگ دی جا رہی ہے بلوچ بیلٹ کو یکسر نظر انداز کیاگیا ہے وزارت پلاننگ ہیڈ ڈویلپمنٹ مختلف حیلے بہانے کر رہی ہے سینئر افسران کو مکمل نظر انداز کیا گیا جونیئرز کو ترجیح دی گئی اس موقع پر جب گرما گرم بحث جاری تھی تو منتظمین نے سرکاری میڈیا سمیت مقامی میڈیا کے نمائندوں کو باہر نکلنے کو کہا