|

وقتِ اشاعت :   December 1 – 2015

گوادر:  ڈاکٹر یاسین کا سیا سی کر دار کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ شہید ڈاکٹر یاسین نے اپنے سیاسی کردار کے تہیں بلوچ نیشنلزم اور محکوم اقوام کے حقو ق کے تحفظ کی جد و جہد کو فروغ دیا۔ گوادر کی ترقی کو جز باتی نعروں سے نہیں روکا جاسکتا مقابلے کے لےئے فکری اور شعوری جد و جہد اور تر قی کے ثمرات سے اپنے لوگوں کو فا عدہ پہنچانے کی ضرورت ہے۔ خصوصی قوانین کے نفاذ سے مقامی آبادی کے بنیادی حقوق کا تحفظ ممکن ہے ۔ ان خیالات کااظہار مقر رین نے یہاں ضلع کونسل ہال گوادر میں نیشنل پارٹی اور بی ایس او ( پجار) کے زیر اہتما م ڈاکٹر یاسین بلوچ کی یاد میں منعقدہ تعز یتی ریفر نس سے خطا ب کے دوران کیا۔ تعز یتی ریفر نس سے خطا ب کر تے ہوئے نیشنل پارٹی صو بہ سندھ کے صدر رمضان میمن، ضلع کونسل کے چےئر مین بابو گلاب، میو نسپل کمیٹی گوادر کے چےئر مین عا بد رحیم سہرابی اوربی ایس او ( پجار) کے مر کزی سیکر یڑی جنرل محمد جان بلوچ نے اپنے خطا ب میں ڈاکٹر یاسین بلوچ کو خراجِ عقیدت پیش کر تے ہو ئے اُ ن کے سیاسی کر دار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شہید ڈاکڑ یا سین بلوچ ایک منجھے ہو ئے سیاسی رہنما تھے اُ نہوں نے زمانہ طالب علمی سے لیکر آخری سانس تک سیا سی جد و جہد میں گزاری بی ایس او کے انضمام میں اہم کر دار ادا کیا اُ ن کی سیاست میں کبھی بھی ٹہراؤ نہیں آ یا بلکہ وہ اپنے رفیقوں کے ساتھ شعوری اور فکر ی جد و جہد کا تسلسل کے سا تھ حصہ رہے انہوں نے کہا کہ شہید ڈاکٹر یا سین بلوچ نے اسٹڈ ی سرکل کے ذریعے بلوچ نواجوانوں کی علمی رہنمائی کی اور وہ بلو چ نیشلزم کے فروغ اور محکوم اقوام کے حقوق کے تحفظ کے لےئے ہمیشہ کمر بستہ رہے انہوں نے کہا کہ شہید ڈاکٹر یا سین بلوچ جیسے رہنماء صد یوں میں پیدا ہو تے ہیں وہ مورثی سیاست کے پید ا وار نہیں تھے بلکہ اپنی وجدان کے باعث اُ نہوں نے یہ مقام حاصل کیا انہوں نے کہا کہ شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ کا سیاسی کردار کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا وہ ہر لحاظ سے ایک متعددل اور سنجید ہ فکر والے رہنما ء تھے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی اور بی ایس او ( پجار) شہید ڈاکٹر یا سین بلوچ کے فکر اور فلسفہ کو لیکر آ گے چلے گی نیشنل پارٹی بلو چستان میں نہیں بلکہ ملک بھر میں پز یرآ ئی حاصل کررہی ہے یہ شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ اور ہما رے دیگر اکابر ین کی مثبت سیاسی سوچ کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ گوادر کی ترقی کے حوالے سے مستقبل میں ہمیں کئی چیلنجوں کا سا منا ہوسکتا ہے ترقی کو جز باتی نعروں سے نہیں روکا جاسکتا بلکہ ہمیں اپنے آ پ کو اس مقابلے کے لےئے تیار کر نا چا ہےئے مقامی آبادی کو شعور ی او ر فکر ی طو رپر مستحکم کر نا ہوگا تاکہ ترقی کے ثمرات مقامی آبادی تک پہنچ سکیں انہوں نے کہا کہ مقامی آبادی کے تحفظ کے حوالے سے یہاں کی مقامی حکومتوں خصو صی قو انین کے نفاذ کے لےئے قر ار داد منظور کر وائیں تاکہ صوبائی اور قومی سطح پر قوانین کے مطالبہ کو پیش کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ کو خراج پیش کر نے کا سب سے موثر ذریعہ یہ ہے کہ اُ ن کے فکر اور فلسفہ کو ہم اپنا شعار بنائیں ۔ تعز یتی ریفر نس میں نیشنل پارٹی کے کارکنان سمیت دیگر طبقہ فکر سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد شر یک تھی ریفرنس کے آ غاز سے قبل شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیا ر کی گئی جبکہ آخر میں شہید کی ایصال ثواب کے لےئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ ریفرنس کے نظامت کے فرائض رؤ ف شہز اد نے ادا کےئے ۔