|

وقتِ اشاعت :   December 2 – 2015

کوئٹہ :  بلوچستان ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماء سردار یار محمد رند کی تین مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔ پی ٹی آئی بلوچستان کے آرگنائزر اور رند قبیلے کے سربراہ سردار یار محمد رند پر قتل، اقدام قتل ، دھماکا خیز مواد ایکٹ اور جعلی ڈگری کے تحت تین مقدمات درج کئے گئے تھے۔ یار محمد رند نے تینوں مقدمات میں ضمانت کیلئے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ جسٹس شکیل احمد بلوچ پر مشتمل بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے سردار یار محمد رند کی تینوں مقدمات میں ضمانت منطور کرلی۔ پی ٹی آئی رہنماء کی طرف سے ہادی شکیل احمد ایڈووکیٹ اور شمس الرحمان رند ایڈووکیٹ جبکہ استغاثہ کی جانب سے جمیل احمد گاجانی نے مقدمے کی پیروی کی۔