|

وقتِ اشاعت :   December 2 – 2015

لورالائی:  دکی کے علاقے میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس سے دم گھٹنے کے باعث 3کانکن جاں بحق جبکہ2بے ہوش ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو دکی کے علاقے میں واقع کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث تین کانکن نذر شاہ ،اشرف اورولی خان جاں بحق جبکہ 2کارکن بے ہوش ہوگئے نعشوں اور بے ہوش ہونے والے کانکنوں کو امدادی کارکنوں نے کان سے نکال کر ہسپتال پہنچادیا جہاں نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں ہلاک ہونے والے کانکنوں کا تعلق دکی سے ہی بتایا جاتا ہے۔