|

وقتِ اشاعت :   December 3 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع لورالائی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے تین کانکن جاں بحق ہوگئے۔محکمہ معدنیات نے صوبے میں 140کانوں کو خطرناک قرار دے کربندکرنیکافیصلہ کرلیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لورالائی کے علاقے دکی کی مقامی کوئلہ کان میں گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوا ،،جس کے نتیجے میں کان میں کام کر نے والے تین کانکن جاں بحق اور دو بے ہوش ہو گئے،، ،، مقامی لوگوں نے انتظامیہ کیساتھ ملکر اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق اور زخمی کان کنوں کو باہر نکالا۔دوسری جانب چیف انسپکٹر مائنز افتخار احمد نے بتایا کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر صوبے میں ایک سو چالیس کانوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،،خطرناک قرار دی گئی کانوں میں 70 دکی ،29خانوزئی،9کوئٹہ، 18شاہرگ اور 16مچھ میں واقع ہیں۔