|

وقتِ اشاعت :   December 4 – 2015

کوئٹہ : سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ظلم و جبر اور ناانصافی نے ملک اور بلوچستان میں شدید مسائل کو جنم دیا ہے قوموں اور عوام کو حقوق دینے کیلئے اور انہیں انصاف دلانے کیلئے جدوجہد جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار آج کوئٹہ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ ‘ بسم اللہ خان کاکڑ ‘ رشید خان ناصر اور سعیدکرد نے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ پورا ملک اور خصوصاً اس وقت بلوچستان بدترین دہشت گردی کا شکار اور ملک کے عوام انصاف سے محروم ہیں مقررین نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں ہم نے ہمیشہ سیاست عوام کو انصاف دلانے ‘چھوٹی قوموں اور صوبوں کو صوبائی خودمختاری دلانے کیلئے کی اور یہ جدوجہد جاری رہے گی مقررین نے کہا کہ ظلم اور جبر اور طاقت کا استعمال ہمیشہ مسائل کو جنم دیتا ہے سیاست میں یا ریاست میں طاقت کا استعمال پرامن سیاسی حالات بھگاڑنے میں منفی کردار ادا کرتا ہے حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ قوموں اور عوام کو انصاف دلانے میں کردار ادا کرے خارجہ اور داخلہ پالیسی کو ازسر نو مرتب کریں انہوں نے کہا کہ عوام حکمرانوں کے رویے سے مایوس ہے بیروزگاری عام ہے امن وامان کا فقدان ہے سیکورٹی ادارے امن وامان برقرار رکھنے میں ناکام ہیں ان حالات میں بلوچستان کے عوام بدترین مشکلات کا شکار ہیں صوبے اور ملک میں امن وامان کی بحالی اور صوبوں اور قوموں کے حقوق دلانے کیلئے لازمی ہے کہ حکمران اور اسٹیبلشمنٹ یہ فیصلہ کرے کہ ہم مزید غلطیاں کرنے کے بجائے انصاف سے حقیقت پر مبنی پالیسیاں بنائیں تاکہ اس کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچ سکے مقررین نے کہا کہ ملک میں حکمران کو خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں اس لئے قانون پر عملدرآمد نہیں ہورہا جب تک حکمران اور تمام اداروں کے چلانے والے اپنے آپ کو قانون سے بالاترسمجھنے کی روش ترک نہیں کرتے اس وقت تک ملک میں انصاف ملنا ناممکن ہے مقررین نے کہا کہ ملک کے تمام مسائل کا حل طاقت کے بجائے مذاکرات میں موجود ہے ملک کے تمام مسائل کو حل کرنے قوموں اور صوبوں کے اختیارات کے حل کیلئے قانون سازی ضروری ہے اور سب سے بڑھ کرقانون پر عملدرآمد انتہائی ضروری ہے کیونکہ اس سے پہلے بھی آج تک 73 کے آئین جو ہمارے اکابرین نے بنایا تھا اس پر عملدرآمد کا فقدان ہے سیمینار سے روح اللہ خلجی ‘ بلال کاکڑ ‘ جاوید کاکڑ ‘ جہانگیر بلوچ اور علاؤالدین کاکڑ نے بھی خطاب کیا۔