زاہدان : ایرانی بلوچستان میں فنوج میں ٹائی ٹینم کے بہت بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جو اگلے 500سال تک سالانہ تین کروڑ ٹن کے حساب سے پیداوار دیتے رہیں گے یہ دھات اعلیٰ قسم کا ایک اسٹیل ہے جو ہوائی جہاز سازی اور دوسرے صنعتوں میں کام آتا ہے یہ ذخائر ایرانی بلوچستان میں دریافت ہوئے ہیں اس کا انکشاف مکران اسٹیل کارپوریشن کے بورڈ کے چیئرمین جمشید جہان بخت تہرانی نے اخبار نویسوں کو بتایا انہوں نے کہا کہ ایسے 30ڈپازٹ با ذخائر دریافت ہوئے ہیں جہاں پر سالانہ دس لاکھ ٹن یہ دھات حاصل کی جاسکتی ہے یہ تمام ذخائر ایرانی بلوچستان کے علافے فنوج میں واقع ہیں یہ ایک اہم ترین میٹل ہے جو ملکی وارن کا اعلیٰ کوالٹی کا اسٹیل ہے جو ہر طرح کا وزن برداشت کرسکتا ہے یہ اسٹیل ہوائی جہاز سازی میں استعمال ہوتا ہے اس کا استعمال فوجی اسلحہ، میرین اور زیادہ حساس شعبوں میں ہوتا ہے ابھی تک فنوج کے علاقے میں 80ایسے ذخائر دریافت ہوئے ہیں ا ن ذخائر کو 2400ٹرکوں کے ذریعے فنوج سے چاہ بہار کی بندر گاہ پہنچایا جائیگا جہاں پر خطے کا سب سے بڑا اسٹیل ملز تعمیر ہورہا ہے 30لاکھ ٹن سالانہ پیداوار والا اسٹیل ملز جاپان تعمیر کررہا ہے چار ہزار افراد فنوج میں دھات کے ذخائر پر کام کریں گے اور مزید 9ہزار اسٹیل ملز میں کام کریں گے دوسرا ذخیرہ کرمان میں ہے جو 30کروڑ ٹن پر مشتمل ہے جاپان نے اس صنعت پر سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے فی الحال ایران کو 4.2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری درکار ہے ایران میں معدنیات کی قیمت کا اندازہ 1.4 ٹریلین ڈالر لگایا گیا ہے۔