تربت: وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی ہر غریب اور عام شہری کی پارٹی ہے جو عوامی مفاد ات کے لیئے سیاسی جدوجہد کررہی ہے ڈاکٹر یاسین ایک منظم سیاسی سوچ کا نام ہے پارٹی سے وابستہ خواتین کو چاہیے کہ اس کمٹمنٹ کو لے کر سیاسی جدوجہد میں شامل ہوجائیں جس کی بنیادڈاکٹر یاسین، مولابخش، ایوب بلیدی اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے ڈالی تھی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نیشنل پارٹی خواتین ونگ کے زیر اہتمام ڈاکٹر یاسین بلوچ کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ریفرنس کی صدارت نیشنل پارٹی خواتین ونگ کی مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر شمع اسحاق نے کی۔ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہاکہ ڈاکٹر یاسین کا انتقال نہ صرف نیشنل پارٹی اور اس کے کارکنان کے لیئے ایک سانحہ ہے بلکہ ہے ہر اس ترقی پسند سیاسی سوچ کے لیئے نقصان کا باعث ہے جو قومی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے کیوں کہ ڈاکٹر یاسین بلوچ کا قومی جدوجہد اور پختہ نظریاتی کمٹمنٹ ایک وسیع قومی مفاد کی عکاسی کرتی تھی۔ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہاکہ نیشنل پارٹی عام لوگوں کی پارٹی ہے اور ہماری تمام جدوجہد کا محور عام لوگ ہیں عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لیئے ہر قدم اٹھانے سے گریز نہیں کرینگے کیوں کہ یہاں گزشتہ کئی سالوں سے عوام پر مسلط طبقہ نے عوامی مفادات پر شب خون مارا اور عوامی دولت چوری کر کے خود مالدار بن گئے اگر ریکارڈ دیکھا جائے تو فائلوں میں تربت کی سڑکیں کئی مرتبہ پکی ہوئی ہیں لیکن ان لوگوں نے حکمرانی کے نام پر لوٹ مار کی عوام اب ان لٹیروں سے خود کو بچانے کے لیئے نیشنل پارٹی کی سیاسی جدوجہد کا حصہ بن جائیں اس کے لیئے سب سے زیادہ ذمہ داری خواتین کی ہے کہ وہ پارٹی کو سنبھالیں کیوں کہ موجودہ حالات میں خواتین کی منظم تحریک کے بغیر کوئی جدوجہد کامیاب نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہاکہ ایک جانب لٹیرے اور چور ہیں دوسری جانب نیشنل پارٹی ہے جو عوامی مفادات کے لیئے جدوجہد پر یقین رکھتی ہے ہماری حکومت نے بہتریں حکمت عملی سے اسکول بنائے، کالجزمیں سہولیات پہنچائیں اور تربت میں یونیورسٹی بنا کر اس قوم کو دائمی جہالت سے نجات دینے کا اپنا عزم تکمیل کیایہ عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم دلائیں نیشنل پارٹی کی حکومت نے تعلیم کے دروازے سب کے لیئے کھول دیئے ہیں اسکولوں میں بسیں مہیا کر کے اسکول جانا آسان بنادیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے نوکریاں میرٹ کی بنیاد پر دلائیں کسی کو ہم سے یہ گلہ نہیں ہے کہ ہم نے زاتی مفادات اور خاندانی یا سیاسی بنیاد پر نوکریاں بانٹ د ی ہیں میرٹ کو مقدم رکھ کر شفاف طریقے سے این ٹی ایس کے زریعے محکمہ ایجوکیشن میں بھرتیاں کرائیں جو ایک مثال ہے اساتذہ کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے کہ اس قوم کو جہالت سے نجات دلائیں۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کا سیاست میں متحرک ہونا اور اس کثیر تعداد میں جلسہ میں شرکت ڈاکٹر یاسین کی سوچ اور نظریے کی فتح ہے اور یہ نیشنل پارٹی سے محبت کا عکاس ہے۔تعزیتی ریفرنس سے نیشنل پارٹی کی خواتین ونگ کے مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر شمع اسحا ق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر یاسین جیسے پختہ فکر سیاسی رہنماؤں کی سوچ کھبی جدا نہیں ہوسکتی ان کی سوچ کو آگے لیجانے میں خواتین اراکین اہم کردار ادا کرسکتی ہیں انہوں نے کہاکہ مکران ایک مردم خیز خطہ ہے اس سرزمین نے ڈاکٹر یاسین اور ڈاکٹر مالک جیسے سیاسی رہبروں کو جنم دیا ہے جو عوام کی خدمت کے لیئے کمر بستہ ہیں ہم بھی اسی سرزمین کے وارث ہیں اور ہمیں بحیثیت خواتین اپنی سیاسی و قومی ذمہ داریوں کا صحیع معنوں میں ادراک کرنا ہوگاتاکہ وقت کے چیلنجز کا صحیع طعح مقابلہ کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم سے قومی اور وطنی جدوجہد کے لیئے خواتین کو آگے آنا چاہیے تاکہ قومی ضرورتوں کو پورا کرسکیں خواتین کے بغیر کوئی جدوجہد کامیاب نہیں ہوسکتی یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ڈاکٹر یاسین کے سوچ اور فلسفے کو آگے لیجائیں۔تعزیتی ریفرنس سے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر کہدہ اکرم دشتی، طاہرہ خورشید ،ضلعی صدر محمد طاہر ،ضلع کونسل کے چیئرمین حاجی فدا حسین دشتی و دیگر نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر میونسپل کارپوریشن کے میئر قاضی غلام رسول، حاجی صالح ، محمد جان دشتی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔