گوادر : گواد ر سیکورٹی انچارج کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال بارے اجلاس کا انعقاد اجلاس میں مختلف اداروں کے سربراہان بنک افسران و دیگر کی شرکت ،گوادر مکمل طورپر سیف سٹی ہے چائینز آزادنہ طورپر نقل و حمل کررہے ہیں کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے گوادر شہر کی سیکورٹی سخت ہے شہریوں کے جان ومال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے تاجر برادری اورشہری خوف کے سائے سے نکل آئے شہر کے سیکورٹی انچارج بریگیڈئیر شہزاد افتخار بھٹی کا اجلاس سے خطاب تفصیلات کے مطابق گوادر شہر میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے سیکورٹی انچارج بریگیڈئیر شہزاد افتخار بھٹی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی سی گوادر مختلف سرکاری اداروں کے ذمہ داران اور بینکوں کے منیجرز نے شرکت کی اجلاس میں شہر کے امان وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئیر شہزاد افتخار بھٹی نے کہا کہ شہر میں سیکورٹی کے نظام کو مضبوط بنا دیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ ہمار ا بنیادی مقصد شہریوں کے جان ومال کا تحفظ ہے تاجر برادری اوربنک اہلکاران کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور سیکورٹی کے بہتر نظام کو مضبوط بنا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد شہر یوں کے جان و مال کا تحفظ ہے تاجر برادری اور بنک اہلکاروں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور سیکورٹی کے بہتر انتظام کیلئے سیکورٹی اہلکار ہر وقت گشت کرتے رہیں گے شہر کو سیف سٹی بنا دیا گیا ہے کسی کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں انہوں نے کہاکہ شہری بلا خوف خطرکاروبار کریں کسی کی بہکاوے میں نے آئیں شہری اپنے بچوں کی توجہ علم و آگہی تعلیم و تربیت کی جانب مبذول کرائیں انہوں نے کہاکہ انجمن تاجران اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنے دل سے خوف نکالنا چاہئے انہوں نے کہا کہ شہر میں امن وامان کی صورتحال کو مزید مضبوط بنانے کیلئے مستقبل قریب میں شہر کی تمام اہم شاہراہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے اور سیکورٹی کنٹرول روم بھی بنایا جائے گا ۔