فرانس کی قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی کریم بینزیما کو ایک بلیک میلنگ اور سیکس ٹیپ کیس میں ان کے مبینہ کردار کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات کے اختتام تک ان کو قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے سے روک دیا ہے۔
خدشہ ہے کہ کریم بینزیما فرانس میں جون 2016 میں ہونے والے یورو کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔ فرانس کے ایک جج نے اس بلیک میلنگ کے اس مقدمے میں 27 سالہ کریم بینزیما کو شامل تفتیش کرنےکا حکم جاری کیا تھا۔ فرانس کے ایک جج نے اس بلیک میلنگ کے اس مقدمے میں 27 سالہ کریم بینزیما کو شامل تفتیش کرنےکا حکم جاری کیا تھا۔ سیکس ٹیپ سکینڈل: ’میں کوئی کھیل نہیں کھیل رہا‘ سیکس ٹیپ تنازعے میں کریم بینزیما کا کریئر خطرے میں بلیک میلنگ کا مقدمہ، بینزیما کو تحقیقات میں شامل ہونے کا حکم رئیل میڈرڈ کلب کی جانب سے کھیلنے والے کریم بینزیما اپنے خلاف لگائے تمام الزامات سے انکار کرتے ہیں ۔ تاہم اگر وہ قصور وار پائے گئے تو انھیں کم سے کم پانچ سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ فرانس کی فٹبال فیڈریشن کے صدر جو اس سے پہلے کریم بینزیما کی حمایت کر رہے تھے کا کہنا ہے ’بینزیما کو معطل کرنے کا فیصلہ دل توڑنے والا تھا۔‘ ان کا مزید کہنا تھا ’میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ کریم بینزیما کو اس وقت ٹیم میں منتخب نہیں کیا جائے گا جب تک ان کو الزامات سے بری الذمہ قرار نہیں دے دیا جاتا۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ جب کریم بینزیما کو پولیس تحقیقات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس سے پہلے ان پر الزام لگا تھا کہ انھوں نے اپنے ساتھی فٹبالر فرینک ربری کے ہمراہ ایک کم عمر عورت کو رقم کی ادائیگی کے بعد اس کے ساتھ جنسی تعلق استوار کیا تھا۔ عدالت نے دونوں فٹبالروں کے خلاف الزامات کو رد کر دیا تھا۔کریم بیزیما کو قومی ٹیم سے معطل کر دیاگیا
وقتِ اشاعت : December 11 – 2015