|

وقتِ اشاعت :   December 14 – 2015

کوئٹہ: آواران میں پاک آرمی کاہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار 9 اہلکار زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق آواران بازار کے قریب واقع آرمی کیمپ سے اڑان بھرنے والی پاک آرمی 70 بریگیڈ کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا ہیلی کاپٹر اڑان کے فوری بعد چند فٹ ہی اوپر گئے تھے کہ فنی خرابی کے باعث اس میں آگ لگ گئی جس کے بعد وہ کرپشن لینڈنگ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی حادثے میں کرنل جہانگیر سمیت 9 اہلکار زخمی ہوئے جن میں پائلٹ و معاون پائلٹ بھی شامل ہیں زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی