کوئٹہ: آواران کے علاقے میں سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی رات آواران کے علاقے میں سیکورٹی فورسز اور مسلح افرا د کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2حملہ آور ہلاک ہوگئے سیکورٹی فورسز نے ہلاک ہونے والے افراد کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ قبضے میں لے لیا۔