|

وقتِ اشاعت :   December 14 – 2015

اسلام آباد : بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے گزشتہ روز چیئرمین سینٹ رضا ربانی سے ملاقات کی اور انہیں آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ، مرکزی رہنماء رؤف مینگل ، رکن قومی اسمبلی واجہ عیسی نوری بھی موجود تھے یاد رہے کہ آل پارٹیز کانفرنس گوادر کے بلوچوں کو درپیش مسائل ، خدشات و تحفظات کے حوالے سے 10جنوری کو اسلام آباد میں منعقد کی جا رہی ہے جس میں تمام پارٹیوں کے قائدین شرکت کریں گے اس حوالے سے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل ملکی سطح پر سیاسی اکابرین کو دعوت دے رہے ہیں ۔