|

وقتِ اشاعت :   December 17 – 2015

قلات : قلات کے علاقے شادیزئی کے مسجدصابرین میں گیس لیکج کے باعث دھماکے میں تبلیغی جماعت کے گیارہ افراد زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں میں چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہیں قلات پولیس کے مطابق قلات کی کلی شادیزئی میں واقع صابرین مسجد میں گیس لیکج سے زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں صوبہ خیبر پختون خواہ کے ضلع صوابی سے دعوت تبلیغ کے سلسلے میں آئے ہوئے گیارہ افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی قلات پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ایمبولینس گاڑیوں کے زریعے ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچادیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تما م زخمیوں کو مزید علاج کی غرض سے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہیں زخمیوں میں چار کی حالت نازک بتائی جاتی ہیں زخمیوں میں نصرت خان نثار احمد یاسین گل مولانا کوثر احمد سعید احمد شاہ خان محمد ہارون الرشید محمد اشرف سید زین شاہ زائد خان اور سید غفور شاہ شامل ہیں۔