|

وقتِ اشاعت :   December 17 – 2015

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے پولٹییکل سیکرٹری خیر جان بلوچ کی بھائی ڈاکٹر شفیع بلوچ کی شہادت کو قومی سانحہ قراردیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹر شفیع بلوچ انتہائی قابل مخلص عوام دوست شخصیت کے مالک واحد معالج تھے۔ جنہوں نے ہمیشہ ضلع آواران کے عوام کو طبی سہولیات فراہم کر نے کیلئے انتہائی دلجوعی سے کوشاں رہے بیان میں ان کی شہادت کو بذات خود ایک سوال قراردیتے ہوئے ان جیسے بے ضرر ڈاکٹر کا قتل کس ایجنڈے کی تکمیل کی طرف نشا ند ہی کر تا ہے جو عوام کے ذہنوں میں کہی قسم کے سوالات کو جنم دے رہا ہے جن کو وقت اور حالات خود ثابت کریں گے بیان میں کہا گیا ہے کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ قومی مفادات کی حصول کیلئے ثابت قدم ہو کر جدوجہد کی اس لئے شہادتیں نیشنل پارٹی کے نظریہ اور سوچ کو تقویت دینے کے باعث بن رہے ہیں شہید ڈاکٹر شفیع بلوچ کو تاریخ سنہری حروف سے رقم کرے گا۔ دریں اثناء نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے پولیٹیکل سیکرٹری خیر جان بلوچ کے بھائی ڈاکٹر شفیع بلوچ کا نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں لنجار جھاؤ ضلع آواران میں ادا کی گئی نماز جنازے میں نیشنل پارٹی کے مرکزی قائدین سابق تحصیل ناظم خضدار،میر آصف جمالدینی،وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار حمید ایڈووکیٹ،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کوئٹہ حاجی عبدالصمد رند،صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبران حاجی عطاء محمد بنگلزئی،حاجی احمد نواز بلوچ،صوبائی لیبر سیکرٹری عبید لا شاری،واحد بلوچ،ڈسٹرکٹ چیئر مین ضلع کونسل آواران میر نصیراحمد بزنجو،ڈی سی آواران مسعود احمد پی ڈی بی ڈی اے میر احمد بزنجو،پی ڈی آواران ڈاکٹر غلام حیدر،ایکسین بی اینڈ آر فضل احمد بلوچ،بی ایس او کے وائس چیئرمین عمران بلوچ،ڈی او یجو کیشن آواران ابراہیم مہر،ڈپٹی ڈی اوعبید اللہ میروانی، ڈی ایچ او ضلع آواران نور بخش بزنجو،سابق یوسی ناظم نظر شاہ، میر عبدالمجید بزنجو کے بھائی اسلم بزنجو، میر محمدانور عمرانی،میر صدیق عمرانی، میر محمد ابراہیم عمرانی،نظیر احمد، گل محمد بزنجو، محمد ایوب بزنجو سمیت ہزاروں سیاسی ، سماجی، قبائلی رہنماؤں اور آواران کے عوام نے شرکت کی ان کی شہاد ت سے عوام نے شدید غم وغصہ پایا جا تا تھا اور اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھے۔ اور اپنے محبوب معالج کی شہادت پر خون کے آنسو رو رہے تھے ۔