ڈیرہ مراد جمالی :چھی کینال منصوبے پر بلوچستان کی حدود میں تعمیراتی کام زور شور سے جاری چھ کلومیٹر فاصلے میں ناقص میڑیل کے استعمال کاا نکشاف تعمیر شدہ کے کام کو دوبارہ اکھاڑ دیا گیا نیب بلوچستان نے نوٹس لے لیا ایکس ای این پٹ فیڈر کینال کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم کا کام کے معائنہ کرنے کیلئے ڈیرہ بگٹی پہنچ گئی کسانوں زمینداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تفصیلات کے مطابق جنرل (ن)پرویز مشرف کے دور اقتدار میں کچھی کینال منصوبے کا افتتاح کیا گیا تھا کئی سالوں کے بعد کچھی کینال کے منصوبے کا تعمیراتی کام بلوچستان کی حدود میں پہنچ گیا جبکہ تعمیراتی کام زور شور سے جاری ہے ذرائع کے مطابق چھ کلومیٹر فاصلے میں ہونے والے کام میں ناقص میڑیل کے استعمال کاا نکشاف ہوا ہے میئرمنٹ بک(ایم بی) کے مطابق کرنے کی بجائے سیمنٹ کا استعمال سریا کی مقدار کی کمی بتائی گئی ہے اور تعمیر شدہ کے کام کو دوبارہ اکھاڑ دیا گیا ہے نیب بلوچستان نے نوٹس لیتے ہوئے ایکس ای این پٹ فیڈر کینال ڈیرہ مراد جمالی ریاض بلوچ کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم کا کام کے معائنہ کرنے کیلئے ڈیرہ بگٹی پہنچ گئی کسانوں زمینداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے رابطہ کرنے پر ایکس ای این پٹ فیڈر کینال ڈیرہ مراد جمالی ریاض بلوچ نے بتایاکہ اس وقت کچھی کینال منصوبے پر بھاری مشینری کے ساتھ کام تیزی سے جاری ہے جبکہ اس سے قبل کام کرنے والی کمپنی کے کام میں بے ضابطگیاں ہوئی ہیں جبکہ اس کمپنی کا ٹھیکہ مسنوخ کرکے نئی کمپنی کام دیا گیا ہے جس پر ڈیرہ بگٹی کے علاقہ میں تیزی سے کام جاری ہے ۔