کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن میں دو افراد کو ہلاک کردیا۔ جبکہ پشین سے لیویز نے گیارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق آوران کی تحصیل مشکے میں سیکورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم کے ارکان کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔ کارروائی میں ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ادھر ضلع پشین کیعلاقے سرخاب میں گزشتہ روز لیویز چیک پوسٹ پر حملے کے بعد لیویز نے اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں سرچ آپریشن کیا۔ سرخاب مہاجر کیمپ میں ہونے والے سرچ آپریشن کے دوران گیارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ یاد رہے کہ تین روز قبل لیویز چیک پوسٹ پر حملے میں ایک اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے تھے۔علاوہ ازیں پنجگور کے علاقے عیسیٰ میں نامعلوم مسلح افراد کی فایئرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے عیسیٰ سندے سر میں نامعلوم مسلح افراد کی فایئرنگ سے دو افراد ایاز ساکن تسپ اور سمع اللہ ساکن کلگ شدید ذخمی ہوگے جنہیں پولیس کے زریعے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جارہی ہے پولیس کے مطابق دونوں افراد عیسیٰ کے علاقے سندے سر اپنی کام کے سلسلے میں جارہے تھے کہ مسلح افراد نے فایئرنگ کردی جس سے دونوں افراد ذخمی ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ،دریں اثناء قلات لیویز کی کاروائی مشیر خزانہ میر خالد خان لانگو ، ایف سی اور ڈی سی قلات کے کافلے پر حملے میں ملوث خطرناک دہشت گر د گرفتار۔ اسسٹنٹ کمشنر قلات سلطان احمد بگٹی کے مطابق ملزم خیراللہ لانگو کوقلات کے علاقے مرجان سے چھاپے کے دوران گرفتار کر لیا گیا ہیں ائے سی قلات سلطان احمد بگٹی نے میڈیا کے نمائیندوں کو بتایا کہ قلات لیویز کوخفیہ اطلاع ملتی تھی کہ ملزم مرجا کے علاقے میں چھاپا ہوا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ کی خصوصی ہدایت پر میں اورتحصیلدا ر میر شوکت لہڑی لیویز فورس کے ہمراہ ملزم کے کمین گا ہ پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے ایک کار ایک عدد پسٹل اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے ملزم خیراللہ ولد مولا بخش قوم لانگو کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ہیں ائے سی سلطان احمد بگٹی نے کہا کہ ملزم نے گزشتہ سال خالق آباد منگچر میں مشیر خزانہ میر خالد خان لانگو ونگ کمانڈر ایف سی منگچر اور ڈی سی قلات کے کافلے پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا تاہم کافلے میں شامل تمام افراد حملے میں محفوظ رہے تھے۔ اور جوابی فائرنگ میں ملزم فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا تھا جن کی تلاش جا ری تھا انہوں نے کہا کہ ملزم دہشت گردانہ واقعات میں بھی ملوث ہیں جن سے تفتیش جا ری ہیں اور اہم انکشافات کی توقع ہیں