|

وقتِ اشاعت :   December 23 – 2015

حب:معیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبد الغفورحیدری نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کی دوستی سے ہمارے پڑوسی ملک کوتکلیف ہورہی ہے اورپاکستان کو خوشحال ملک دیکھنانہیں چاہتا ،بلوچستان کے فیصلے مری اورلاہور کے بجائے بلوچستان میں ہونی چاہے سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی ہے گورنر راج کا امکان نہیں ہے پاکستانی ریاست کولبرلازم اورسیکولرازم بننے نہیں دینگے یہ اسلام کے نام پر بنا ہے اور اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے اور یہاں عدل کانظام چلے گا ان خیالات کا اظہارانہوں نے حب میں جے یو آئی کے زیر اہتمام نظام مصطفی کانفرنس سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ 47 19سے لیکر ہمار ا نظام عدل دلدل میں پھنسا ہوا ہے کہیں سال گزر جاتے ہیں لوگوں کو انصاف نہیں ملتاتو لوگوں کو انصاف دلانے کے لئے اس ملک فلاحی ریاست بنانے کے لئے جدوجہد مسلسل کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ بعض قوتیں مدرپدر آزاداس ملک سیکولر اسٹیٹ بنا ناچاہتے ہیں لبرل ازم کی بات کرتے ہیں ہم ان قوتوں کو بتانا چاہتے ہیں یہاں 90فیصد مسلمان اسلام کے نظام کے سو ا کو ئی نظام نہیں چاہتے ہیں ہم اس ریاست کو لبرل ازم کی جانب جانے نہیں دینگے اور نہ سیکولر اسٹیٹ بننے دینگے یہ اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے اور اسلام کے نام پر قائم رہے گا انہوں نے کہا کہ ہماری پالیساں عجیب وغریب ہے اور استعمار کی پالیسوں کو فالو کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان کے ساتھ تعاؤن کرنے کے بجائے ہزاروں میل دور سے آئے ہوئے نیٹو افواج کا ساتھ دے رہے ہیں وہ افغانستان میں قتل کررہے ہیں اور کہا جا تا ہے کہ یہ دہشتگردی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری پالیساں ملکی مفاد میں نہیں ہے بلکہ غیروں کی مفاد میں ہے تو اس کا ردعمل کسی نہ کسی شکل میں ہوتا ہے انہوں کہا کہ عوام کے نمائندوں حکومت کو مینڈیٹ دیا لیکن حکمرانو ں نے مذہب کو دہشتگردی سے منسوب کیا اس اتحاد واتفاق توڑنے اور سبوتاژ کر نے کی کوشش کی گئی پھر گلہ ہم کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم محب وطن تھے اور محب وطن ہے انہوں کہا کہ اس ملک کو بنانے والے ہم ہے اور بچانے والے بھی ہم ہے اس کی مدارس اورمساجد کی حفاظت بھی ہم کرینگے مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ آپ اقتدار حاصل کرتے ہیں اور اس ختم ہونے کے بعد آپ تو انگلینڈ اور دبئی کے یاتر ا پر ہوتے ہیں یا پھر امریکہکا رخ کرتے ہیں اسیکنڈل آپ کے سر عام چل رہے ہیں اور آپ کرپشن کے چرچے ہیں اسی ماحول اورانھیں پارلیمان میں ہم رہتے ہیں لیکن ہمارے خلاف کو ئی کرپشن کا کیس نہیں ہے انہوں نے کہا کہ قومی دولت کو آپ لوٹ رہے ہو اور الزام پر لگارہے ہو ہمیں الزام نہ دو ہمیں آپ سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضروت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سرزمین کا دفاع کریں گے اور اسے اسلامی فلاحی ریاست بنانے کاعزم کرچکے ہیں انہوں نے کہا کہ چائنا ہمارا برادرم ملک ہے اور ہمارے تعلقات ہمالیہ سے بلند ہے چائنا کے ساتھ 45ارب ڈالر کے معاہدات میں ہمارے قائد کا بڑا ہا تھ ہے انہوں نے ناراضگی کا اظہا رکرتے ہو ئے کہا کہ گزشتہ رو ز پاک چائنا تعلقات کے حوالے سے میر ے الفاظ کو بعض اخبارات نے توڑ مروڑ کرپیش کیا جو صحافتی بدنیتی پر مبنی ہے انہوں نے کہا کہ 45ارب ڈالر معاہدات پر صحیح عمل درآمدہوجائے تو بلوچستان ترقی کریگا اور ملکی معشیت بھی اپنے پاؤں کھڑی ہوگی انہوں نے کہا کہ کراچی میں رینجرز کو ٹارگڈڈ آپریشن کا اختیار آل پاریٹز کانفرنس میں حکومت سندھ ،پیپلزپارٹی ،ایم کیوایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے دیا تھا انہوں نے کہا کہ کراچی انتظامیہ نے عدالت عظمیٰ کو رپورٹ پیش کی تھی کہ کراچی میں بعض جماعتوں کے عسکری ونگز ہے لیکن اللہ کا شکر ہے جے یو آئی کا کو عسکری منگ نہیں ہے نظام مصطفی کا نفرنس سے جے یو آئی بلوچستان کے صوبائی امیرمولوی فیض محمد،بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ملک سکندر ایڈووکیٹ ،سابق اقلتی وزیر جے پرکاش،اسماعیل خان لسبیلہ کے امیر مولا نا غلام قادر قاسمی اورسینٹر ہیمن داس سمیت دیگر نے خطاب کیا ۔