|

وقتِ اشاعت :   December 23 – 2015

تربت: حلقہ پی بی 50 دشت ،مند،تمپ میں ضمنی الیکشن ، حالات کشیدگی کا شکار ،امیدوار اپنے گھروں میں محصور،ووٹرز کا سنگین نتائج کی دھمکیوں کا سامناحلقہ پی بی 50 مند، تمپ اور دشت میں 31 دسمبر میں ہونے والے ضمنی الیکشن سر پر پہنچ گیا مزکورہ علاقوں میں ابھی تک الیکشن کی سرگرمیاں شروع نہ ہوسکے گزشتہ دنوں اس حلقے دشت میں الیکشن مہم کے دوران پانچ افراد کو نامعلوم مسلح افراد اغواء کرکے لے گئے جو تاحال لاپتہ ہیں مغویان میں سے دو کا تعلق بی این پی عوامی اور تین کا تعلق نیشنل پارٹی سے ہے اس واقعے کے بعد مزکورہ حلقہ میں عوام میں شدید خوف و ہراس پیدا ہو گئی ہے الیکشن کی سر گرمیاں ماند پڑ گئی ہیں جبکہ اس خوف و ہراس کے ماحول میں امیدوار بھی اپنے حلقے میں عوامی رابطہ مہم چلانے میں خوف و ہراس میں مبتلا ہیں اور الیکشن مہم چلانے میں قاصر دکھائی دے رہے ہیں گزشتہ روز نیشنل پارٹی کے امیدوار کہدہ اکرم دشتی کے گھر پر نامعلوم افراد نے ہلہ بول دیا اور وہاں پر موجود افراد کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اطلاع کے مطابق دشت کے علاقے تولگی میں نا معلوم مسلح افراد نے علاقے کے عوام کو ایک جگہ اکھٹا کرکے انکو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر کہا ہے کہ وہ الیکشن کی سرگرمیوں سے دور رہیں جوشخص الیکشن کی سرگرمیوں میں نظر آیا تو اس کا انجام بھرا ہوگا دوسری طرف حکومت پی بی 50 میں 31 دسمبر کو پر امن بنانے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ایف سی کی چوکیوں میں اضافہ کر رہی ہے ہر پولنگ اسٹیشن کے قریب ایف سی نے عارضی چیک پوسٹ لگانے میں مصروف عمل ہے۔