|

وقتِ اشاعت :   December 24 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان میں ڈھائی سال کیلئے وزارت اعلیٰ کے منصب پر نواب ثناء اللہ زہری بلامقابلہ منتخب ہونگے، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کسی نے بھی وزارت اعلیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کافیصلہ نہیں کیاگیاہے۔ مری معاہدے کو ڈھائی سال مکمل ہوگئے۔ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے اپنا استعفیٰ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کو پیش کردیا جسے منظور کرلیاگیا۔آج وزیراعلیٰ کا چناؤ عمل میں لایاجائے گا‘ارکان اسمبلی اپناووٹ کاسٹ کرینگے جبکہ مسلم لیگ ن کے پاس پہلے سے ہی اکثریت موجود ہے نواب ثناء اللہ خان زہری نئے وزیراعلیٰ منتخب ہونگے جبکہ ان کے مقابلے میں اب تک اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کسی کانام سامنے نہیں آیا ہے۔