|

وقتِ اشاعت :   December 24 – 2015

قلات: آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام قلات میں گیس کی عدم دستیابی کے خلاف گیس آفس کے سامنے احتجاجی ریلی ، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی مینگل کے رہنماء احمد نواز بلوچ ،عزیز مغل ،میر حبیب خان ، شیر احمد میر نذیر ،میر منیر احمد شاہوانی ، محمد نور فاروق اور دیگرمقررین نے کہا کہ قلات جو کہ بلوچستان کا سرد ترین علاقہ ہے، جان بوجھ کر یہاں پر گیس پریشر کو غائب کیا جاتا ہے جوکہ اہل علاقہ کے ساتھ ظلم وستم کے مترادف ہے، پچھلے ماہ میں چند دنوں کیلئے گیس پریشر کی بحالی کے بعد اب اچانک گیس کا غائب ہونا حیران کن ہے، اہل علاقہ شدید سردی میں ٹھٹھررہے ہیں لیکن گیس قلات کے عوام کیلئے ایک درد سر بن کر رہ گئی ہے، اگر گیس پریشر کے مسئلے کو ارباب اختیار نے حل نہ کیا تو مزید احتجاج کرینگے، جس کی تمام تر ذمہ داری گیس حکام اور ارباب اختیار پر عائد ہوگی، ہم ان پارٹیوں سے بھی مطالبہ کرتے ہیں جنہوں نے گیس بحالی کا کریڈٹ لینے کیلئے آسمان سرپر اٹھا رکھا تھا، اب جب گیس غائب ہے تو مذکورہ لوگوں کو سانپ سونگھ گیا ہے