لندن : پریمیئر لیگ فٹبال میں کھیلے میچ میں سائوتھمپٹن نےآرسنل کو یکطرفہ کھیل کے بعد صفر کے مقابلے میں چار گولز سے ہرا دیا ۔ پریمیئر لیگ فٹبال میں کھیلے گئے میچ میں آرسنل اور ساؤتھمپٹن کی ٹیموں میں مقابلہ ہوا ۔ ساؤتھمپٹن نے کھیل کے آغاز سے ہی حریف ٹیم پر پریشر برقرار رکھا اور حریف کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا ۔ انہوں نے میچ کے انیسویں منٹ میں پہلا گول داغ کر برتری قائم کی ۔ اس کے بعد ساؤتھمپٹن نے وقفے وقفے سے مزید تین مرتبہ بال کو جال کا راستہ دکھایا ۔ جبکہ دوسری ٹیم ایک بھی گول سکور کرنے میں ناکام رہی ۔ فاتح ٹیم کی جانب سے شین لونگ دو گولز داغ کر نمایاں رہے ۔