|

وقتِ اشاعت :   December 29 – 2015

گوادر:27دسمبر کے دن آمروں نے جمہوریت کو قتل کر دیا جو کہ پاکستان کی سیاہ ترین دن ہے، شہید بینظیر بھٹو اور پیپلز پارٹی ایشیاء کے اندر جمہوریت کی نشانی ہے، پاکستان میں انتہاء پسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ صرف جہوریت سے کیا جاسکتا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میثاق جمہوریت کو آگے لے کر جائیں، ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے شہید قائد دختر مشرق شہید بینظیر بھٹو کی آٹھویں برسی کے مناسبت سے آر سی ڈی کونسل گوادر میں منعقدہ تعزیتی پروگرام سے پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری یوسف فریادی، چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر عابد رحیم سہرابی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر عزیز بلوچ، پیپلز پارٹی کے افضل بلوچ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدرحسین واڈیلہ ، بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد جان بلوچ، نیشنل پارٹی گوادر کے رہنماء ماجد سہرابی اور پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ مکران نے کیا۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے جمہوریت کو بچا یا ، آج پاکستان کی جمہوریت کی ریل چل رہی ہے وہ بینظیر بھٹو کی مرہون منت ہے، انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی آمرانہ رویے کی وجہ سے جمہوریت کو نقصان پہنچا، اسٹیبلشمنٹ نے شہید بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی کوجمہوری سوچ پر قبضہ کر کے انہیں پنجاب سے نکال کر سندھ تک محدود کر دیا ،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کو چھوڑ کر پھر سے بینظیر بھٹو کی جمہوری نظریہ کی طرف آنا ہوگا، پیپلز پارٹی میں جانثار کارکنوں کی بڑی فہرست ہے، سینیٹ میں قائد ایوان رضا ربانی کی قائدانہ صلاحیتیں جو کہ چھوٹے پارٹیوں کیلئے شفیقانہ ہے قابل داد ہے اور اسی دختر کی سیاسی وارث ہے، انہوں نے کہا کہ جمہوریت کیلئے ہم سب کو اکٹھا ہو کر جدوجہد کرنا ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو دوبارہ لڑانے کی سازش کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کیلئے واحد امید کی کرن بلاول بھٹو ہے جو کہ اپنے نانا اور شہید والدہ کے نقش قدم پر چل رہا ہے، پیپلز پارٹی کے جیالے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کو پھر سے چاروں صوبوں کی زنجیر بنانے میں کامیاب کرینگے ، پروگرام کے آخر میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی ۔