|

وقتِ اشاعت :   December 29 – 2015

منگچر : سٹی فیڈرپر بجلی کی آنکھ مچولی جاری، تاجران عوام سخت پریشان، 24گھنٹے میں صرف تین گھنٹے صبح تین گھنٹے شام بجلی فراہم کرتی ہے وہ بھی کم وولٹیج کے ساتھ، تفصیلات کے مطابق ان دنوں سٹی فیڈر پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے ، تاجر عوام سخت مشکلات سے دوچارہیں ،24گھنٹے میں صرف چھ گھنٹے انتہائی کم وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کی جارہی ہے، صبح کے وقت کاروبار کے وقت بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے ، عوام بجلی کے اس سخت عذاب میں مبتلاہیں، عوامی حلقوں نے وزیراعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ سٹی فیڈر پر بجلی کے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کیا جائے دریں اثناء گیس بحران کے شدت سے امور خانہ داری میں سخت مشکلات ،شدید سردیوں میں گیس کی بندش عوام کے ساتھ مذاق ہے، ایک مہینہ پہلے گیس کی بحالی پر تو ہر کوئی اپنی سیاست چمکارہے تھے مگر اب ان کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی ، ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے پھر گیس پریشر غائب ، عوام درد پر درد کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، گیس پر سیاست کرنے والے اب میدان میں نظر نہیں آتے، سردی شروع ہو چکی ہے گیس کا بحران شدت اختیارکرگیاہے عوام اس سخت سردی میں مشکلات سے دوچارہیں عوام نے وفاقی وزراء سے اپیل کی ہے کہ گیس بحران پر قابو پانے کیلئے اقدامات اٹھائے