ڈیرہ اللہ یار : ڈیرہ اللہ یار کے قریب ٹریفک کا خطرناک حادثہ مسافر بس اور وین میں تصادم ایک شخص ہلاک تین خواتین سمیت 30افراد شدید زخمی زخمیوں کی چیخ وپکار اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتال پہنچادی ،سول ہسپتال میں میڈیسن اور اسٹاف نہ ہونے کے باعث زخمیوں کے ورثاء کو شدید مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق:۔بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یار کے قریب جمالی بائی پاس کے مقام پر بدقسمت وین ڈیرہ اللہ یار سے اوستہ محمد کی طرف جارہی تھی جبکہ مسافر بس ڈیرہ اللہ یار کی طرف آرہی تھی کہ وین اور بس میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 31افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کی چیخ وپکار پر قریبی آبادی کے لوگ موقع پر پہنچ کر پولیس کو اطلاع دی گئی جبکہ پولیس اور امدادی ٹیمیں دل جلے ویلفیئر گروپ کے نوجوانوں نے زخمیوں کو فور ی طور سول ہسپتال پہنچادیا جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد دی گئی زخمیوں میں گنج بی بی ،رانی بی بی ،سمل بی بی ،مقصود احمد،جنگل خان ،حاجی اللہ داد ،آزاد خان ،خان محمد،جلال خان ،عرض محمد،چاکر خان ،گمٹھار خان ،خائندخان،محمد لطیف ،علی گل ،مرزا خان ،غلام نبی ،حاجی غلام محمد ،تاج محمد سمیت 31افراد شدید زخمی تھے جبکہ خواتین سمیت 23افراد کو تشویشناک حالت میں جیکب آباد منتقل کیا گیا ہے جہاں پر تاج محمد نامی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا دوسری جانب سول ہسپتال ڈیرہ اللہ یار میں میڈ یسن اور اسٹاف نہ ہونے کے باعث زخمیوں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس موقع پر زخمیوں کے ورثاء نے تحش میں آکر ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ہے اس موقع ’’آزادی‘ نے سوال کیا کہ کیا اس ٹائم ڈاکٹرز موجود تھے انہوں کا کہنا تھا کہ یہاں پر نہ ڈاکٹرز تھے اور نہ ہی ہسپتال میں کوئی میڈیسن ہے زخمیوں کی چیخ پکار تھی لیکن اس موقع پر کوئی بھی موجود نہیں تھا ۔