|

وقتِ اشاعت :   December 30 – 2015

گوادر: گوادر میں کشتی ساز کارخانہ کشتی سازوں وماہی گیروں کے مستقبل اور ان کے خدشات کے حوالے سے چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر عابد رحیم سہرابی کی سربراہی میں آل پارٹیز ، ماہی گیر نمائندوں اور کونسلران نے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل میونسپل کمیٹی عابد رحیم سہرابی نے ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے سے دو ٹوک انداز میں کہا کہ مغربی ساحل پر قدیم کشتی ساز فیکٹری میرین ڈرائیو کی زد میں آکر گوادر کے سینکڑوں خاندان کا بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے، جسے ہر گز قبول نہیں کرینگے، گوادر میں منصوبوں کے شروع کرنے سے پہلے جی ڈی اے گوادر عوام اور عوامی نمائندوں کو اعتماد میں لے ،گوادر کی ترقی میں غریب ماہی گیروں کو شامل کیا جائے، ہمیں وہ ترقی ہرگز قابل قبول نہیں جو عوامی مفادات کیخلاف ہو، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے ڈاکٹر سجاد حسین نے چیئرمین میونسپل کمیٹی آل پارٹیز اور بوٹ میکروں کے نمائندوں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ اس علاقے کے سپوت ہیں وہ یہاں کے لوگوں کے دکھ درد سے اچھی طرح واقف ہیں، انہوں نے کہا کہ کشتی سازی کارخانے کو فوری طور پر ختم نہیں کیا جائے گا بلکہ کشتی سازوں کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کے مشورے سے دوسری جگہ پر منتقل کیا جائے گا ، ماہی گیروں کی سہولت کیلئے مغربی ساحل پر مستقل حل کیلئے ایک گودی تعمیر کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ وہ ایسے اقدام کبھی بھی نہیں اٹھائیں گے جو کہ یہاں کے عوام کے مفادات کے خلاف ہو، انہوں نے کہا کہ چائینز کمپنی کے ساتھ ان کی بات ہوئی ہے وہ کشتی سازی کے جدید طریقہ متعارف کرنے اور ماہی گیری کے صنعت کو ترقی دینے کے خواہاں ہیں، کمپنی ماہی گیروں کو جدید سہولیات دینگے، اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدرحسین واڈیلہ ، اپوزیشن لیڈر میونسپل کمیٹی گوادر حاجی خداداد واجو ، جماعت اسلامی کے اصغر طیب ، نیشنل پارٹی کے کونسلر شاہد اسحاق بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد جان بلوچ، ولید مجید، جمیل مجاہد چیف انجینئر بی ڈی اے رفیق بلوچ ، انجینئر امان آسکانی ، منیر احمد بلوچ اور کشتی ساز نمائندہ رسول بخش بلوچ مراد علی اور دیگر موجود تھے، ماہی گیر نمائندوں اپوزیشن لیڈر اور بی ڈی اے حکام نے مجوزہ سائیٹ کا دورہ بھی کیا