|

وقتِ اشاعت :   December 31 – 2015

تربت: مند بلومیں مسلح افراد نے بی این پی عوامی کے مرکزی رہنما میر محمد علی رند کا گھر نزرآتش کردیا۔اطلاع کے مطابق گزشتہ شب مند میں نامعلوم مسلح افرا د نے حلقہ پی بی 50کیچ iiiسے ضمنی الیکشن کے امیدوار اور بی این پی عوامی کے مرکزی جونیئر نائب صدر میرمحمد علی رند کے گھر کو آگ لگادی جس سے گھر کو نقصان پہنچا۔میرمحمد علی رند کے قریبی ذرائع نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ مسلح افراد نے رات کو ان کی گھر کے احاطے میں گھس کر چند کمروں کو جلادیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اسی علاقے میں مسلح افراد نے مسلم لیگ کے رہنما اور مزکورہ حلقے کے امیدوار حاجی اکبر آسکانی کی رہائش گاہ کو نزر آتش کیا تھا ۔