گوادر: گوادر کے شہریوں کو درس پانی کے مسئلے کی حل کیلئے صوبائی حکومت بھر پور کام کریگی، یہ اس خلوص کا نتیجہ ہے کہ سال نو کے موقع پر وزیراعلیٰ تلار اور پانی کے دیگر ذخائر دیکھ کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں، ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے گوادر میں عوامی نمائندوں اور شہری عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ شہر میں جاری پانی کے بحران کو حل کرنے کیلئے کوششیں کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کی سڑکوں کی تعمیر کیلئے پہاڑوں سے بھی راستے بنانے پڑتے تو بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کو روکنا ممکن نہیں کیونکہ سول اور عسکری قیادت ایک ساتھ اور ایک صفحے پر ہیں، ان کا کہنا تھا کہ گوادر کی بین الاقوامی اہمیت ہے، ہم آکر لوگوں کو پانی فراہم نہ کر سکیں تو ہمارا میسج خرا ہو جائیگا، انہوں نے کہا کہ سوڈ ڈیم کی تعمیر وتکمیل کے حوالے سے مقامی لوگوں کے خدشات اور تحفظات دور کرنے کیلئے اور متاثرین کو معاوضوں کی فوری ادائیگی کیلئے اسپیشل ٹیم سروے کریگی، انوہں نے کہا کہ ہم عوامی نمائندہ ہیں اور دل میں درد رکھتے ہیں، قبل ازیں چیئرمین گوادر پورٹ دوستین خان جمالدینی اورڈی جی ، جی ڈی اے ڈاکٹر سجاد بلوچ نے شہر میں پانی کی بحران اور ڈیموں کی تکمیل اور مشکلات کے حوالے سے وزیراعلیٰ کو بریف کیا، ان کا کہنا تھا کہ سوڈ ڈیم ، شادی کور ڈیم ،میرانی ڈیم گوادر کے شہریوں کو ہر صورت پانی فراہم کیا جائے، انہوں نے کہا کہ آنکارہ ڈیم میں مٹی کی بڑی تہہ بیٹھ چکی ہے، اس کی رائزنگ کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں، اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل بابو گلاب اور چیئرمین میونسپل کمیٹی عابد رحیم سہرابی نے شہر میں پانی کی بحران اور زیر تکمیل ڈیموں کے حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان کے سامنے کھل کر مسائل بیان کئے، وزیراعلیٰ نے بی ڈی اے کے ملازمین کو تنخواہوں کی فوری ادائیگی اور بلدیہ گوادر کے بجٹ کی ریلیز کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں