|

وقتِ اشاعت :   January 3 – 2016

ڈیرہ مراد جمالی: ڈ پٹی چیئر مین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ملک میں شر عی اسلا می نظا م نافذ کر نے سے تما م مشکلات سے نجات مل سکتی ہے، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور ڈپٹی چےئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عالمی سامراجی قوتیں پاکستان میں بدامنی پھیلانے اور دہشت گردی میں ملوث ہیں جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ ملک میں امن کے قیام جمہوریت پارلیمنٹ کی بالادستی اور شرعی اسلامی نظام کے نفاظ کیلئے جدوجہد کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی کے مرکزی رہنما میر نظام الدین لہڑی ڈاکٹر عبدالوہاب رند کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک جن حالات سے گذر رہا ہے وہ حالات اچھے نہیں حالات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے پاکستان ایسا خطہ ہے جس پر بڑی بڑی قوتوں کی نظر یں مرکوز ہیں پاکستان میں قدرتی ذخائر سے مالا مال ہے ہمارے ہاں زراعت تیل معادنیات قدرتی گیس کے علاوہ کوئلہ سونا چاندی لوہے کے ذخائر موجود ہیں امریکا کی نظریں اس لئے جمی ہوئی ہیں امریکہ بلوچستان میں بد امنی اور انتشار افرات پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے مگر اسکو کامیابی نہیں ملے گی امریکہ نہیں چاہتا کہ یہ ذخائر پاکستان اور بلوچستان استعمال میں لائے جس سے ملک میں معاشی انقلاب آئے بھارت روز اول سے ہماری آزادی کو تسلیم نہیں کرتا اس کی پوری کوشش ہے کہ پاکستان کو دو لخت کریں مشر قی پاکستان کو پاکستان سے علیحدہ کرنے کیلئے اپنی فوجیں مغربی پاکستان میں اتاریں مگر وہ اور وقت تھا آج پاکستان ایٹمی طاقت ہے مودی نے حماقت کرکے اگر کوئی جنگ چھڑی تو وہ روایتی جنگ نہیں بلکہ ایٹمی جنگ ہوگی جوکہ دونوں ممالک متحمل نہیں ہوسکتے لیکن وہ جنگ کی پوزیشن میں نہیں بلکہ وہ ملک میں بد امنی پھیلانے اور عدم استحکام پیداکیا جارہا ہے ملک دشمن عناصر کو بھارت رقم فراہم کرتا ہے پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے میں بھارت اور امریکہ شامل ہیں مودی کا رویہ پاکستان کے ساتھ اچھا نہیں رہا ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ اور ملک میں قیام امن کیلئے پوری قوم متحد ہوچکی کراچی کے حالات اسی فیصد بہتر ہوئے ہیں سیاسی ونگ کا خاتمہ ناگوزیر ہے کراچی کراچی پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں وفاق اور سند ھ حکومت کے درمیان محاز آرائی جمہوریت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوگی جے یو آئی ملک میں شرعی واسلام نظام کے نفاظ کیلئے کوشاں ہے اسلام کی سربلندی اور ملک کو درپیش مسائل کا حل ہمار ا نصب العین ہے ۔