|

وقتِ اشاعت :   January 3 – 2016

تربت: نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور حلقہ پی بی50کے امیدوار کہدہ اکرم دشتی نے پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوام کی رائے سے منتخب نمائندے ہیں الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ آج ہی ان کی کامیابی کے حتمی نتیجے کا اعلان کرے ۔ انہو ں نے کہاکہ 2013کے جنرل الیکشن میں بھی وہ کامیاب ہوئے تھے مگر ان کی کامیابی پر شب خون مارا گیا اب وہ نہ کسی عدالت سے رجوع کرینگے اور نہ غیر جمہوری راستہ اپنائینگے ۔انہوں نے کہاکہ ضمنی الیکشن میں نتائج کا انتظار کرنے کے لیئے وہ اپنے پارٹی رہنماؤں اور دیگر امیدواروں کے ساتھ را ئے 12 بجے تک الیکشن کمیشن کے آفس میں بیٹھے رہے نتائج آئے ان کے مطابق عوام کی رائے واضح برتری کے ساتھ میرے حق میں تھی الیکشن کمیشن آفس میں تمام اسٹیشنوں کے نتائج کو مکمل صورت میں جانچنے کے بعد مجھے کامیابی کا نوٹیفکیشن رات کو جاری کیاگیا جسے سب نے قبول کیا لیکن الیکشن کے اگلے روز رات مند سے جعلی اور بوگس ووٹ لے آکر آنے والے امیدوار نے اعتراض کیا کہ ان کے جعلی ووٹ کاؤنٹ کیئے جائیں جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں ہے کیوں کہ جن پولنگ اسٹیشنوں کا رزلٹ حاجی اکبر آسکانی لائے تھے وہاں پر ہمارے ایجنٹ اور پارٹی رہنما الیکشن ختم ہونے تک بیٹھے رہے وہاں کوئی ووٹ کاسٹ نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ عوامی رائے تبدیل کرنے کی سازش پر ہماری پارٹی مرد و خواتین کارکنان نے الیکشن کمیشن کی آفس کے سامنے رات تک دھرنا دیامگر مخالفین نے وہاں آکر فائرنگ کی اور بندوق کے زور پر کارکنوں کو دہمکانے کی کوشش کی جسے ہمت کے ساتھ ناکام بنادیا ۔ انہوں نے کہاکہ جو لوگ سر عام بندوق کا سہارا لے کر الیکشن کمیشن کی آفس کے سامنے آتے ہیں اورفائرنگ کر تے ہیں وہ دوردراز پولنگ اسٹیشنز میں کیا کچھ نہیں کرتے جعلی اور بوگس ووٹ ڑالنا ان کے لیئے کوئی بڑا کام نہیں ہے۔ نیشنل پارٹی اب ایسی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیگی ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن فوری نوٹیفکیشن جاری ور نہ مرکزی قیادت کے ساتھ صلاح و مشورہ کر کے سخت موقف اپنانے پر مجبور ہونگے۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری حاجی فدا حسین دشتی، مرکزی کمیٹی کے رکن واجہ ابوالحسن، محمد جان دشتی،ضلعی صدر محمد طاہر، تحصیل تربت کے صدر قادر بخش اور دیگر موجود تھے۔