|

وقتِ اشاعت :   January 3 – 2016

تربت : پی بی 50کیچ کی ضمنی الیکشن میں کامیابی کا فیصلہ الیکشن کمیشن اسلام آباد کے سپرد۔ نیشنل پارٹی کے امیدوار کہدہ اکرم دشتی اور مسلم لیگ کے امیدوار حاجی اکبر آسکانی اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ زرائع کے مطابق حلقہ پی بی 50کیچ iiiکے ضمنی الیکشن میں امیدوار کی کامیابی کا بعض وجوہات کے سبب ابھی تک سرکاری اعلان نہیں کیا گیا اور الیکشن کمیشن کیچ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لیئے فیصلہ اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے اس سلسلے میں مسلم لیگ کے امیدوار حاجی اکبر آسکانی اور نیشنل پارٹی کے امیدوار کہدہ اکرم دشتی اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں علاوہ ازین پی بی ۔50 کیچ تھری کے امیدوار لالہ رشید نے پی بی۔50 کیچ تھری میں نیشنل پارٹی کے امیدوار کی جانب مختلف پولنگ اسٹیشنوں میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی احتجاجی ریلی میں شامل شرکاء گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے جنکے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے مظاہرین کی احتجاجی ریلی شہر کے مختلف شاہراہوں سے گشت کرتا ہوا تربت شہر کے مین چوک پر پہنچی جہاں پر مظاہرین نے نیشنل پارٹی کے امیدوار کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ جن پولنگ ا سٹیشنوں پر دھاندلی ہوئی ہے ان کی تحقیقات کی جائے اور وہاں پر ری پولنگ کی جائے۔