|

وقتِ اشاعت :   January 5 – 2016

چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صوبے نینگ ژا میں ایک بسں میں آگ لگنے سے کم سے کم 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ دیگر 32 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

چین کے سرکاری نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ مسافر بس میں آگ مقامی وقت کے مطابق 7 بجے لگی اور بعض میں موجود مسافر بس کے اندر ہی پھنس گئے۔ حکام نے بس میں آتشزدگی کے شبے میں ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد اُس کی تلاشی لی ہے۔ آن لائن پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو فوٹیج میں بس کو آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ حکام نے ما یونگ پنگ نامی شخص کو اس واقعے کا ’مرکزی مشتبہ ملزم‘ قرار دیتے ہوئے اُن کی تصویر اور ذاتی شناختی نمبر جاری کیا ہے۔ حکام کے مطابق بس میں سوار 32 افراد زخمی ہیں، جن میں سے آٹھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ باقی افراد کو معمولی زخم آئے تھے۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال لایا گیا ہے۔ چین میں حالیہ برسوں کے دوران حادثات کے ساتھ ساتھ جان بوجھ کر آگ لگنے کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ بس میں آگ لگانے والے شخص نے فائرنگ کر کے خود کو بھی ہلاک کر لیا تھا۔