راولپنڈی : پاک فوج کے پروموشنل بورڈ نے 27 بریگیڈئیر جنرلز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔
پاک فوج کے ترجمان ادارے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پرومشنل بروڈ کا اجلاس آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی صدارت میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہوا۔
اعلامیے کے مطابق جن افسران کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ان میں میڈیکل کور کے 8 بریگیڈئیر جنرل بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بریگیڈئیر محمد عارف، بریگیڈئیر محمد ظفر اقبال، بریگیڈئیر علی عامر اعوان، بریگیڈئیر آصف غفور، بریگیڈئیر محمد علی، بریگیڈئیر اظہر راشد، بریگیڈئیر سعید اختر، بریگیڈئیر ندیم احمد انجم، بریگیڈئیر خالد جاوید، بریگیڈئیر خالد ضیاء، بریگیڈئیر امجد علی خان، بریگیڈئیر عابد لطیف خان، بریگیڈئیر محمد سعید، بریگیڈئیر اختر نواز، بریگیڈئیر سردار حسن اظہر حیات، بریگیڈئیر محمد رضا جلیل، بریگیڈئیر ثاقب محمود ملک، بریگیڈئیر محمد امتیاز خان اور بریگیڈئیر عامر ندیم کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔
میڈیکل کور کے جن افسران کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی، ان میں بریگیڈئیر طارق حسین، بریگیڈئیر خاور رحمٰن، بریگیڈئیر عمار رضا، بریگیڈئیر صفدر عباس، بریگیڈئیر سہیل عزیز، بریگیڈئیر اسلم خان، بریگیڈئیر سلیم احمد خان اور بریگیڈئیر وسیم احمد شامل ہیں۔