|

وقتِ اشاعت :   January 8 – 2016

ژوب : چائنا پاکستان اقتصادی راہداری مغربی روٹ کی تبدیلی کے خلاف آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کی کال پر مکمل شٹر داون ہڑتال رہی کاروباری مراکز اور مارکیٹیں بند رہی تفصیلات کے مطابق آل پارٹیز ایکشن کمیٹی اور ژوب کے عوام نے وزیر اعظم کی جانب سے30 دسمبر کو ژوب میں ڈی آئی خان قومی شاہراہ مغل کوٹ سیکشن کے افتتاح کومسترد کرتے ہوئے اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کی تبدیلی کے خلاف بروز جمعہ شٹرڈاون ہڑتال کی کال دی جس کے باعث شہر میں تمام کاروباری مراکز دکانیں اور مارکیٹیں مکمل طور پر بند رہی شٹر ڈ اون ہڑتال کے دوران تاجروں نے رضا کارانہ طور پر دکانیں بند رکھی شٹر ڈاون ہڑتال کے باعث سڑکوں پر ٹریفک بھی انتہائی کم رہی اس موقع پر آل پارٹیزایکشن کمیٹی کے رہنماوں ڈپٹی چیرمین ڈسٹرکٹ کونسل قاضی احمد خوستی جماعت اسلامی کے رہنما مولوی مولاداد کاکڑ اے این پی کے صدر محمد انور مندوخیل جمعہ خان بابر جے یو آئی ف کے رہنما مولوی اختر گل کاکڑ جمہوری پارٹی کے حاجی نواز خان کاکڑجے یو آئی نظریاتی کے عبدالرحیم کبزئی بازار یونین کے صدر جمعہ رحیم کاکڑ اور دیگر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے بلوچستان کے ساتھ بڑی زیادتی کی ہے انہوں نے کہا کہ 30دسمبر کو وزیر اعظم نے ژوب میں ڈی آئی خان قومی شاہراہ مغل کوسیکشن کا افتتاح کر کے عوام کو دھوکہ دیا انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ کا یہ منصوبہ سابق صدر مشرف کے دور میں منظور ہوا تھا جو ایشین ڈویلپمنٹ بنک کی فنڈز سے تعمیر ہو گی انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کی مغربی روٹ کیلئے کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے اور اس روٹ کی دفاع کرینگے انہوں نے اقتصادی راہداری میں نظر انداز کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی صدرات میں 28مئی کو ہونے والے آل پارٹیز کانفرنس کی سفارشات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے مغربی روٹ کی تعمیر کے ساتھ انڈسٹریل زون بھی قائم کئے جائے انہوں نے اقتصادی راہداری مغربی روٹ کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں متحد ہے اور بھر پور احتجاجی تحریک چلائیں گے