کوئٹہ: کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مسجد کے باہر تعینات 2پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے ملتانی محلہ میں نامعلوم مسلح افرادنے عمرمسجد کے باہر تعینات پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے 2اہلکارہیڈ کانسٹیبل مشتاق احمد اور کانسٹیبل واجد محمودموقع پر ہی ہلاک ہوگئے واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔