کوئٹہ: کوئٹہ میں شہری کے قتل کے الزام میں ایس ایچ او سمیت دو پولیس افسران کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تین روز قبل میکانگی روڈ پر تھانہ گوالمنڈی کی حدود میں دو گروہوں کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ میں محمد عیسیٰ نامی شخص ہلاک جبکہ رشید زخمی ہوا تھا۔ واقعہ کی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ واقعہ میں ایس ایچ او خروٹ آباد محمد اعجاز کاسی اور اے ایس آئی حفیظ اللہ ملوث ہیں ۔ ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس کے حکم پر دونوں ملزمان کو معطل کرکے گرفتار کیا گیا اور انہیں تھانہ گوالمنڈی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ گوالمنڈی پولیس کی تفتیشی ٹیم نے ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے۔