خضدار : ڈگری کالج خضدار کے پر نسپل پروفیسر محمد اسحاق باجوئی نے کہا ہے کہ کہ ڈگری کالج خضدار بلوچستان میں قائم ہونے والا دوسر اکالج ہے اس کالج نے بلوچستان میں علم کی افشاء میں ایک تاریخی کردار ادا کیا ہے بلوچستان میں ماہر اساتذہ ڈاکڑز انجینئرز پروفیسر زو دیگر شعبوں مین خدمات انجام دینے والے لوگوں کی ایک کثیر تعداد ڈگری کا لج خضدار میں پڑھنے والوں کی ہے اسی طرح حکومتی و سیاسی قائدین کی ا یک بہت بڑی تعداد بھی ڈگری کالج خضدار سے خوشہ چینی کی ہے لیکن اس کے باوجود ڈگری کالج خضدار کی حالت زار انتہائی تکلیف دہ ہے ڈگری کالج خضدار میں 56پروفیسرز لیکچرارں کی اسامیاں ہیں لیکن اس وقت پر نسپل سمیت 16 لیکچرار وں پروفیسر صاحبان تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ یہ اساتذہ گرلز کالج میں تدریسی خدمات کی انجام دہی بھی کرر ہے ہیں ڈگری کالج کا ہاسٹل کے کمرے ناکارہ ہیں اساتذہ کالونی میں مکانات کی قلت ہے اس صورت حا ل میں کالج کو چلانے میں انتہائی مشکلات کا سامنا ہیں ان خیا لات کا اظہار پروفیسر محمد اسحا ق باجوئی ڈگری کالج میں مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پرو فیسر مولانا علی اکبر ساسولی ودیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ان مشکلات کے بارے میں عوامی نمائندوں وسیاسی جماعتوں کے دوروازے کھٹکھٹائے مگر ہمیں کسی قسم کی کوئی پذیرائی نہیں ملی انہوں نے کہا ہماری کوشش ہے کہ ان مشکلات کے باوجود طلبہ کو علمی و معلوماتی سہولتیں فراہم کریں ان کی ذہنی و جسمانی تفریح کا سامان فراہم کریں اس سلسلے میں ہم نے گذشتہ سال میرٹ کی تناسب سے بلکہ حاضری کی تناسب سے دل چسپی لینے والے اور حاضریوں کو یقینی بنانے والے طلبہ کو پاکستان کے مطالعاتی سیرو تفریح کے لئے روانہ کیا تھا اس سال بھی سابقہ شرائط کے تحت 36 طلبہ کو پاکستان بھر کی سیرو تفریح پر روانہ کیا ہے اس بارے میں ڈائریکٹر تعلیمات بلوچستان نے ہمیں ایک لاکھ روپیہ کا عطیہ دیا جبکہ انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کے وائس چانسلر انجینئر محمد امین نے نہ کہ سفری اخر اجات کے مد میں طلبہ کے لئے اپنی ذات سے و دوسرے اداروں سے تعاون کرایا بلکہ انہوں نے ان طلبہ کے وزیر اعلی ٰ پنجاپ میاں شہاز شریف سے ملاقات کرانے کی انتظام کرایا وزیر اعلی ٰ پنجاپ نے ان طلبہ کو لیپ ٹاپ کا عطیہ دیا بلکہ ان کے سفری اخراجات کھانے و پینے کے اخراجات کو حکومت پنجاپ کی جانب سے برداشت کرنے کا اعلان کیا اس فراخی دلی و علم دوستی پر ہم وزیر اعلی ٰ پنجاپ خاص طور پر وائس چانسلر انجینئر نگ یونیورسٹی خضدار کے مشکور ہیں یہ اقدام ان کی علم دوستی کا واضح ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ کالج کے تعلیمی ماحول بہتر بنانے نقل کے ناسور کو ختم کرنے اور حاضری کی تناسب کو یقینی بنانے کے لئے اقدمات ہماری ترجیحات میں شامل ہیں اس سے علمی ماحول میں بہتری کی توقعات ہیں مستقبل میں ان کاوشوں کی بہتر نتائج بر آمد ہونگیں