خضدار : آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے نو منتخب چیئر مین میر عبد الرحمن زہری نے کہا ہے کہ اے پی سی یہاں کے سیاسی جماعتوں ،تاجر، و مزدور یونینوں کا مشترکہ فورم ہے ا س فورم نے خضدار کے اجتماعی مفادات و امن کے لئے گذشتہ کئی سالوں سے جدو جہد کیا ہے گرچہ خضدار میں امن کی قیام کے لئے ہمارے بہت سے اکابرین نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا لیکن انہوں نے بگڑے ہوئے حالات سے مصالحت نہیں کیا ہمارے ان شہید دوستوں نے ہمارے لئے ایک راہ متعین کیا ہے ہم اس راستے پر چل کر اس شہرکی اجتماعی مفادات ومقاصد کی حصول کو ممکن بنا ئیں گے خضدار بلوچستان کا ایک قدیم شہروں میں شمار ہوتا ہے جو اپنی محل وقوع کے اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس لئے یہ شہر انتہائی تیزی کے ساتھ ترقی کررہا ہے اس اعتبار سے ہمیں اس کی بہتر مستقبل کے لئے منصوبہ بندی کی ضروررت ہے ان خیا لات کا اظہار میر عبد الرحمن زہری آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہونے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اجلاس سے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے سابق چیئر مین مولانا عنایت اللہ رودینی ،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی کونسل کے رکن میر یونس عزیز زہری ،انجمن تاجران ضلع خضدار کے صدر حافظ حمید اللہ مینگل و دیگر نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کی ایجاد خضدار سے کیا گیا جس کا مقصد یہاں کے اجتماعی مسائل سامنے رکھکر جد و جہد کرنا تھا آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی نے مشکل حالات میں شہر و اہل شہر کی بہترین نمائندگی کا حق ادا کیا کسی بھی شہر کا امن سب سے مقد م ہوتا ہے ہم نے امن و امان کے بارے میں مقامیہ انتظامیہ ساتھ شانہ بشانہ رہے ہیں اور آئندہ بھی اس شہر کے بارے میں ہم وہ سب کریں گے جس کا یہ مادر وطن ہم سے تقاضہ کریگا ہم لوگوں کی اجتماعی حقوق پر سودا بازی نہیں کریں گے یہاں کے کاروباری ماحول کو محفو ظ بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ معیشت کسی بھی معاشرہ میں بنیادی حیثیت کا حامل ہوتا ہے جبکہ کاروبار کی استحکام کے لئے امن کا قیام انتہائی ضروری ہے امن کی قیام جس طرح سے سیکورٹی کے اداروں کی ذمہ داری اس طرح کوئی بھی اہم کام عوام کی تعاون کا محتاج ہوتا ہے ہم اپنے اس فرض کو نبھائیں گے تاہم عوام کی مفادات پر کسی قسم کی سودا بازی نہیں کیا جائیگا۔