ڈیرہ مراد جمالی : اوچ پاور پلانٹ سے ڈیرہ مراد جمالی شہر وگرد نواح کو بجلی کی فراہمی کیلئے زیر تعمیر 220کے وی گرڈ اسٹیشن کا تعمیراتی کام دس سال گزرنے کے باوجود مکمل نہ سکا جبکہ غیرملکی تعمیراتی کمپنی نے دو سالوں میں اوچ پاور پلانٹ ٹو کے نام پر بجلی گھر مکمل کرلیا ٹھیکیدار کی جانب سے سستی روی کام کرنے پر عوامی حلقوں نے برہمی کا اظہار تفصیلات کے مطابق دس سال قبل اوچ پاور پلانٹ سے ڈیرہ مراد جمالی شہر وگرد نواح کو بجلی کی فراہمی کیلئے 220کے وی گرڈ اسٹیشن کی تعمیراتی کرنے کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا لیکن دس سال گزرنے کے باوجود تاحال کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ اوچ پاور پلانٹ کی بجلی سے محروم ہے جبکہ غیرملکی تعمیراتی کمپنی نے دو سالوں میں اوچ پاور پلانٹ ٹو کے نام سے بجلی گھر مکمل کرکے نیشنل گرڈ کو بجلی کی سپلائی بھی شروع کردی گئی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے اوچ پاور پلانٹ سے بجلی کی فراہمی کیلئے بلوچستان اسمبلی سے قرارداد بھی بھاری اکشریت سے منظور کروائی لیکن اوچ ٹو ڈیرہ مراد جمالی کے افتتاح پر وزیراعظم میاں نواز شریف نے زیر تعمیر 220کے وی گرڈ اسٹیشن کا کام ایک سال کی کم مدت میں مکمل کرنے حکم دیتے ہوئے ڈیرہ مراد جمالی شہر کو بجلی کی فراہم کرنے کا اعلان کیا تھااس کے باوجود ٹھیکیدار کی جانب سے سستی روی کام کرنے پر جمعیت علماء پاکستا ن کے صوبائی جنرل سیکریڑی عبدالحکیم انقلابی شہریء ایکشن کمیٹی نصیرآباد کے چیئرمین حافظ سعید احمد بنگلزئی سمیت عوامی حلقوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔