|

وقتِ اشاعت :   January 16 – 2016

ڈھاڈر: ڈھاڈر عوامی اتحاد کی جانب سے شہر میں جاری گیس کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بلاک کردیا گیا ۔گیس انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں شہر میں سوئی گیس کی بحالی تک احتجاج جاری رہیگا ۔سید نصیر شاہ دوپاسی،آغا الطاف احمد زئی کی میڈیا سے بات چیت۔ایم این اے نوابزادہ خالد خان مگسی کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی۔تفصیلات کے مطابق ڈھاڈرشہر کو سوئی گیس کی مکمل بندش کے خلاف ڈھاڈر عوامی اتحاد کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت سید نصیر شاہ دوپاسی اور ا الطاف احمد زئی کر رہے تھے۔ریلی میں شریک سینکڑوں کی تعداد میں گیس صارفین اور عوام سراپا احتجاج کرتے ہوئے گیس انتظامیہ کے خلاف فلگ شگاف نعرے بازی کر رہے تھے۔ریلی ڈھاڈر دوپاسی ہاؤس سے نکالی گئی جس میں میونسپل کمیٹی ڈھاڈر کے چئیرمین سید محمد علی شاہ دوپاسی،وائس چئیرمین رئیس عبدالکریم رند،سید ضیاء شاہ،سید اورنگ شاہ،ملک عطا ء اللہ بنگلزئی،وڈیرہ غلام سرور گو لہ،ہندو پنچائیت ،تاجر برادری ،ٹریڈ یونین اور دیگر قبائلی علاقائی معتبرین کی کثیر تعداد احتجاج میں شامل تھے۔احتجاجی ریلی ڈھاڈر مشرقی بائی پاس پر قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے اور ٹائر جلا کر ہر قسم کی ٹریفک کی آمد رفت کو تین گھنٹے تک مکمل طور پر بند کردیا جس سے سڑک کی دونوں اطراف میں سینکڑوں گاڑیوں کی لمبی لائینیں لگ گئیں جس سے مسافروں،خصوصا خواتین،بچوں اور بوڑھوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اس موقع پر سید نصیر شاہ دوپاسی اور آغا الطاف احمد زئی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ گیس انتظامیہ گیس کے بل ماہانہ باقاعدگی کے ساتھ جمع کرنے والے صارفین کو گیس منطقع کرکے عذاب میں ڈال دیا ہے اور شہر کو گزشتہ کئی روز سے مکمل گیس کی فراہمی بند کرکے شہریوں کے ساتھ کھلا مذاق اور انکا توہین کر رہے ہیں۔حالانکہ گیس انتظامیہ کو اپنے پرانے بوسیدہ لائنوں کی مرمت اور دیکھ بھال نہ کرنے کی وجہ سے گیس کا اخراج مختلف جگہوں سے ہورہی ہے لیکن گیس انتظامیہ ڈھاڈر میں گیس چوری کا الزام لگا کر شہریوں کوعذاب میں مبتلا کرنا کہاں کا انصاف ہے۔انہوں نے کہا کے پر امن احتجاج شہریوں کا حق ہے جو گیس کی بحالی تک جاری رہے گا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کچھی اور ڈی پی او کچھی کی یقین دہانی پر وقتی طور پر قومی شاہراہ کو بحال کردیا گیا۔قبل ازیں ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ خالد خان مگسی نے سید نصیر شاہ دوپاسی سے ٹیلی فونک گفتگو میں انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کراتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کی حصول کیلئے انکے شانہ بشانہ رہونگا اور گیس کی بحالی کیلئے اعلی حکام سے رابطہ کرکے جلد گیس بحال کرائی جائیگی۔