قلات : قلات میں سردی کی شدت میں اچانک پھراضافہ ،درجہ حرارت منفی دس سینٹی گریڈ ریکارڈ ،عوام گھروں میں محصور ،کاروبارزندگی مفلوج ،گیس غائب،تفصیلات کے مطابق قلات میں سردی کی شدت میں دو دن سے کمی کے بعد اتوار کے روز اچانک پھر اضافہ ہوا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت منفی دس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔شہر میں گیس پریشر بھی غائب رہی جبکہ لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے جبکہ بازار ویران اور کاروبار زندگی بھی مفلوج ہوکر رہ گئی ۔عوامی حلقوں کی جانب سے گیس پریشر کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔