|

وقتِ اشاعت :   January 18 – 2016

گوادر: شہریوں کا تحفظ کی ذمہ داری ریاست کی ہے، گوادر شہر کے تمام داخلی راستوں پر سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹیں قائم ہیں، گزشتہ روز رکشہ ڈرائیور کاقتل سیکورٹی فورسز کی نا اہلی ہے، حکومت مقتول کے لواحقین کو معاوضہ دیں اور قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کریں، ان خیالات کااظہار جمعیت علمائے اسلام ن کے ضلعی امیر چیف درمحمد، ضلعی جنرل سیکرٹری مولابخش مجاہد اور شیر جان صالح نے شہدائے جیونی چوک پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ایک غریب رکشہ ڈرائیور کو دن کی روشنی میں اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے دورہ گوادر کے موقع پر جہاں روڈوں پرسیکورٹی کی سخت انتظامات تھے قتل کیاگیا، یہ قتل ایک منصوبے کے تحت کیاگیا ، انہوں نے کہا کہ ظالموں کو بے نقاب کیا جائے اور مظلوم کی داد رسی کی جائے، انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او گوادر ظالموں کا ساتھ دے رہا ہے، ایس ایچ او گوادر رشوت خور اور نا اہل ہے، جسے گوادر کے عوام پر مسلط کی گئی ہے، انہوں نے کہاکہ شہریوں کے تحفظ کی ذمہ داری ریاست پر ہے، انہوں نے کہا کہ آج کامظاہرہ ظالموں کیلئے انہوں نے ابھی تک آواز نہیں اٹھایا گیا، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت رکشہ ڈرائیور مولابخش عبداللہ کے قاتلوں کو فوراً گرفتار کریں اور ان کے لواحقین کومعاوضہ ادا کریں