سبی: پاکستان ریلوئے محنت کش یونین کے مرکزی صدر انیس کشمیری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ریلوئے خسارئے کا شکاررہا ہے،ریل کا چکا چلانے والے محنت کش بنیادی سہولیات سے محروم جبکہ آفیسران عیاشیاں اور کرپشن میں مصروف ہیں،حکمران ہمیں طبقات میں تقسیم کرکے خود اقتدار کے مزئے لوٹ رہے ہیں،ریلوئے کی نجکاری کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی، ہرنائی سیکشن کی بندش سے ریلوئے ملازمین کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں ،ریلوئے کالونی سبی کے مکین گند ااور مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں،نئی آسامیوں پر مقامی افراد کی تعیناتیوں کو یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میں پاکستان ریلوئے محنت کش یونین کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جلسہ عام سے ریلوئے محنت کش یونین کے ڈویژنل وائس چیئرمین میر نسیم گشکوری،افضل بنگلزئی، ڈویژنل جنرل سیکرٹری رحیم خان لانگو،عطا محمد بلوچ،رؤف بابر،مجیب سنجرانی، محمد یونس سولنگی،نصیب شاہ،محمد پناہ،شاہ جہان چانڈیو،ریاض ہاڑہ،حمید سومرو،مجید زہری و دیگر نے بھی خطاب کیا،جلسے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے غلط پالیسیوں اور تجربات کی بنیاد پر ریلوئے کو کنگال کردیا ہے اورآج کی لولی لنگڑی ریل کے چکے کو چلانے والے محنت کش ملازمین صحت،تعلیم،پینے کے صاف پانی کے علاوہ تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جبکہ حکمران اور ریلوئے کے آفیسران اپنی عیاشیوں اور کرپشن میں مصروف ہیں ریل کو چلانے کے لیے ملازمین کو مکمل سامان تک نہیں دیا جاتاہے جس کی وجہ سے ٹرینوں کو حادثات پیش آنے سمیت اکثرو پیشتر ٹرین شیڈول کے تحت مقررہ وقت پر اپنی منزل پر نہیں پہنچ پاتی ہیں جس سے مسافروں کو شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے،انہوں نے کہا کہ بدقسمتی کے ساتھ جو اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرتا ہے اسے غدار ی کا لیبل لگایا جاتا ہے جس طرح سمپارس کے چیئرمین راجہ عرفان کو حقوق کے حصول کی سزا دی جارہی ہے جو تاحال پابند سلال ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان کو چاہیے کہ وہ معاملات کا ادارک کرتے ہوئے راجہ عرفان کی بلاجواز گرفتاری کا سختی سے نوٹس لیں اور ان کی رہائی کو یقینی بنائیں، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ریل میں توسیع وترقی لانے کی بجائے مزید اسے تنزلی کی جانب دھکیل رہے ہیں اور منافع بخش سیکشن بند کرکے ہزاروں ملازمین کو فاقہ کشی پر مجبور کردیا ہے سبی ہرنائی ریلوئے سیکشن جو کوئٹہ ڈویژن تو کجا پورئے ملک کا سب سے بڑا منافع بخش سیکشن تھا جسے ریلوئے دشمن قوتوں نے سازشوں کے تحت بند کرادیا ہے جس کی وجہ سے ہرنائی سیکشن کے ہزاروں ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں لیکن حکمرانوں کو ٹس سے مس نہیں ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں سے ہاؤس رینٹ کی مد میں پانچ فیصد کٹوتی ہوتی لیکن رہائشی کالونیاں کھنڈرات کے مناظر پیش کررہی ہیں اور ملازمین کے خاندانوں کی زندگیاں رسک پر ہیں جبکہ ریلوئے کے اعلیٰ حکام ریلوئے کالونیوں کی مرمت کی مد میں آنے والی رقم کو بھی کرپشن کی نظر کررہے ہیں جو کہ انتہائی افسوسناک امر ہے انہوں نے کہا کہ ریلوئے میں نئی آسامیوں پر ریلوئے ملازمین کے بچوں اور مقامی افراد کو بھرتی کیا جائے تاکہ ریل ترقی کی جانب گامزن ہوسکے انہوں نے کہا کہ ریلوئے کالونی سبی کے مکین گندئے نالے کا مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں ریلوئے انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر ریلوئے کالونی میں فلٹریشن پلانٹ لگا کر ریلوئے ملازمین تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،ریلوئے ملازمین کی اگلے گریڈ میں سینیارٹی کی بنیادوں پر ترقی دی جائے جبکہ آئندہ بجٹ میں ملازمین کی اپ گریڈیشن کو یقینی بنایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ ریلوئے کوراٹروں کو آؤٹ سائیڈروں سے خالی کرواکر ریلوئے ملازمین کو الاٹ کیئے جائیں، انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارئے مطالبات پورئے نہیں ہوئے تو ہم سخت لائحہ عمل تیار کریں گے اور سبی سمیت کوئٹہ ڈویژن کے تمام اہم مقامات پرغیر معینہ مدت کے لیے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کیئے جائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری ریلوئے حکام پر عائد ہوگی ۔