|

وقتِ اشاعت :   January 21 – 2016

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع بولان میں پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لیویز کے مطابق تحصیل سنی کے علاقے میں دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے محمد عمر ولد اعلان خان جتوئی سکنہ سنی کو قتل کردیا اور موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔ ملزمان نے کلاشنکوف کا استعمال کیا ۔ تحصیلدار سنی نے لاش سول اسپتال ڈھاڈر پہنچائی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔