|

وقتِ اشاعت :   January 22 – 2016

ڈیرہ بگٹی : مسلم لیگ(ن) کے رہنما و صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بارودی سرنگ دھماکے میں بال بال بچ گئے د ھماکے سے 2گارڈزخمی جبکہ 2گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو صوبائی وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی اپنے اسکواڈ کے ہمراہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑ جارہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے انکی گاڑی ٹکرا گئی جس سے زوردار دھماکہ ہوا دھماکہ ہوا تاہم صوبائی وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ انکے 2محافظ زخمی اور 2گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فرنٹیرکور بلوچستان اور لیویز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،وزیرداخلہ کی گاڑی بم پر وف ہونے کی وجہ سے محفوظ رہی جبکہ قافلے میں شامل دوسری گاڑی کو نقصان پہنچا ۔دریں اثناء بلوچستان کے علاقے مشکے میں ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران 6شدت پسند ہلاک جبکہ ایک ایف سی اہلکار جاں بحق اور4زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو بلوچستان کے علاقے مشکے میں فرنٹیر کور بلوچستان کے اہلکاروں نے کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرسرچ آپریشن شروع کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی ایف سی کی جوابی کارروائی کے دوران 6شدت پسندہلاک ہوگئے جبکہ ایک ایف سی اہلکار جاں بحق4زخمی ہوگئے آخری اطلاعات آنے تک فرنٹیر کور بلوچستان اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔ ایف سی نے ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کی کمین گاہوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا، ہلاک ہونیوالوں میں تین کی شناخت دلشاد ولد رحیم عبدالواحد ولد جنگی نیک ولد حیبت کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ایف سی کا اہلکار عرفان جاں بحق ہوا ،علاوہ ازیں وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہم پر بزدالانہ حملے کرنے والے ہمیں مرعوب نہیں کر سکتے ظلم جبر اور استحصال کے خلاف جو علم بلند کیا ہے وہ کبھی سرنگوں نہیں ہوگا پاک سر زمین سے دہشت گردوں کے خاتمے تک ہماری جد و جہد جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پیٹھ پیچھے وار کرنا بلوچ کی روایت نہیں جنہوں نے ہم پر حملہ کیا ہے وہ بزدل اور شکست خوردہ عناصر ہیں جو اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے یہ ثابت کر چکے ہیں کہ وہ بلوچستان کی ترقی سے خوفزدہ ہیں مگر ہم ان پر یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ایسے بزدلانہ عوامل ہمیں عوام کی خدمت بلوچستان کی ترقی اور پاکستان کا پرچم سربلند رکھنے سے دور نہیں کرسکتے ہم اپنے دشمنوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ بلوچستان اور پاک سرزمین پر اب ان امن دشمنوں کی کوئی جگہ باقی نہیں رہی اور ہم ان کی سرکوبی کیلئے ہر اقدام اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ یہ ایک باردی سرنگ دھماکہ تھا جو بزدلانہ اقدام ہے اگر کوئی ہم سے لڑنا چاہتا ہے تو سامنے آکر لڑئے حملے میں ہمارے تمام محافظ محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اپنے عوام کے جان و مال کے تحفظ ڈیرہ بگٹی کی ترقی اور خوشحالی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے شکست خوردہ عناصر اپنے انجام تک پہنچ رہے ہیں ۔